اسلامی جمہوریہ ایران
-
امریکی سلطنت کی اخلاقی گراوٹ؛
امریکی اڈوں کے خلاف دفاعی حملے ہمارا ذاتی اور قانونی حق ہیں، ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں امریکہ کے حالیہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک ـ خاص طور پر خلیج فارس کے جنوبی ہمسایوں ـ کو ان کی ذمہ داری یاد دلائی اور کہا کہ وہ امریکہ کو ایران کے خلاف جارحانہ حملوں کی تیاری اور ان پر عملدرآمد کے لئے اپنی سرزمین اور وسائل کے استعمال سے روک لیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے دفاعی حملے ایران کے قانونی اور ذاتی حق کے مطابق ہیں۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب: شام میں دشمن کے کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ، التنف میں خصوصی آپریشنز کا مرکز نشانہ بنایا گیا
سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی گیارہویں لہر کے دوران شام کے علاقے التنف میں دشمن کے خصوصی آپریشنز کے کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ کیا گیا، جس میں ایک ریڈار نظام، متعدد خصوصی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ اور کئی امریکی اہلکار ہلاک ہوئے۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب : عمان میں امریکی بحری اور فضائی نگرانی کے ریڈار تباہ کر دیے گئے
سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی تیرہویں لہر کے دوران عمان میں واقع امریکہ کے بحری اور فضائی نگرانی کے دو ریڈار مراکز کو کامیاب کارروائی میں تباہ کر دیا گیا۔
-
امریکی حملوں میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، اقوام متحدہ میں ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
-
جولائی میں ایران پر امریکی حملوں میں 38 افراد شہید، 400 سے زائد زخمی
ایران کی وزارتِ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جولائی میں ایران پر ہونے والے امریکی حملوں کے نتیجے میں اب تک 38 افراد شہید جبکہ 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
-
اسرائیلی اخبار کا اعتراف: امریکی بالادستی، یک قطبی نظام اور نیتن یاہو کا دور اختتام پذیر ہو چکا
اسرائیلی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی، جبکہ جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ مضبوط علاقائی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اخبار کے مطابق امریکہ کی بالادستی، یک قطبی عالمی نظام اور بنیامین نیتن یاہو کے سیاسی دور کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
-
عرب حکمرانوں کی امریکہ-اسرائیل نوازی؛
امارات اور کویت ایران کے خلاف حملوں میں براہ راست ملوث؛ نئے شواہد منظرِ عام پر
تازہ ترین دستاویزات اور تصاویر سے خطے میں بعض ممالک کے کردار کے نئے پہلو ظاہر ہوئے اور معلوم ہؤا ہے کہ بحرین، قطر اور اردن کے کے علاوہ امارت اور کویت بھی ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کے محاذ میں کھڑے ہوکر بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔
-
گرتی ہوئی سلطنت کی دغابازیاں؛
آبنائے ہرمز کی بندش اور ایران پر امریکی بحری محاصرے کے بعد عالمی معیشت کو شدید دھچکا
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکہ کی طرف سے ایران پر بحری محاصرے کے دوبارہ نفاذ کے بعد عالمی معیشت پر اس کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ توانائی کی عالمی منڈی، بین الاقوامی تجارت، مالیاتی بازار اور سپلائی چین اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
-
جرمنی میں ایرانی سفیر کا یورپ کو انتباہ: امریکی جارحیت پر خاموشی کا خمیازہ خود بھگتنا ہوگا
جرمنی میں ایران کے سفیر مجید نیلی نے ایران کی شہری تنصیبات کے خلاف مبینہ امریکی دھمکیوں پر یورپی ممالک کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کی جارحیت پر مصلحت پسندی کا نقصان بالآخر خود یورپ کو بھی اٹھانا پڑے گا۔
-
سی بی ایس: ایران جنگ پر ٹرمپ ہیگست سے نالاں
،امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگست کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
-
عطوان: ٹرمپ جال میں پھنس چکے، ایران کی نئی حیران کن کارروائیوں کا انتظار کریں
فلسطینی تجزیہ کار اور روزنامہ رأی الیوم کے مدیرِ اعلیٰ عبدالباری عطوان نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ ایران نے امریکہ کے خلاف طویل المدتی حکمتِ عملی میں کامیابی حاصل کی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید غیر متوقع پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔
-
آبنائے ہرمز بحران کا واحد حل سفارت کاری، جنگ نہیں:روس
روسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے موجودہ بحران کا حل صرف سفارتی اور سیاسی ذرائع سے ہی ممکن ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو جلد بازی اور غیر حقیقت پسندانہ جائزوں سے گریز کرنا چاہیے۔
-
ایران کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا جا چکا ہے۔
-
کریملن: ایران کے ساتھ رابطے جاری ہیں، یوکرین تنازع کا ایران سے موازنہ درست نہیں
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ اپنے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے، تاہم یوکرین کی جنگ اور ایران سے متعلق موجودہ کشیدگی کا آپس میں موازنہ کرنا درست نہیں۔
-
لبنانی حکومت دشمن کے جرائم میں شریک، ہتھیار ڈالنے کا معاہدہ نافذ نہیں ہونے دیں گے
، لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے وفاداری بہ مزاحمت بلاک کے سینئر رکن حسن فضل اللہ نے لبنانی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دشمن کے جرائم میں شریک بن چکی ہے۔
-
سپاہ نے خیبر شکن بیلسٹک میزائلوں سے اردن میں امریکی کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا
ایران کے سپاہ پاسداران نےاپنے بیان میں کہا ہیکہ اس نے اردن کے علاقے الازرق میں واقع امریکی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور جنگی طیاروں کے ہینگر کو خیبر شکن بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
-
بقائی: اہواز کے اسپتال کے قریب امریکی حملہ بزدلانہ جنگی جرم ہے
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اہواز میں واقع شہید بقائی اسپتال کے قریب امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک "بزدلانہ جنگی جرم" قرار دیا ہے۔
-
پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان امن کوششوں سے دستبردار ہونے کا تاثر مسترد کردیا
پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان امن کوششوں سے دستبردار ہونے کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔
-
جے ڈی وینس کا امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کو ناکام بنانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے سازشیں ہونےکا انکشاف
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کو ناکام بنانےکےلیے اسرائیل کی جانب سے سازشیں ہونےکا انکشاف کردیا۔
-
جامعہ مدرسین قم: رہبرِ انقلاب کے حکمِ قصاص میں مصلحت اندیشی یا محدودیت، قیادت کے فرمان سے انحراف ہے
جامعہ مدرسین حوزۂ علمیہ قم نے رہبرِ انقلاب کے پیغام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبرِ شہید کے قاتلوں سے قصاص اور انتقام کے معاملے میں کسی بھی قسم کی دنیاوی مصلحت اندیشی یا رہبرِ انقلاب کے فرمان کو محدود کرنے کی کوشش، عوامی خواہش کے خلاف اور قیادت کے حکم سے انحراف کے مترادف ہے۔
-
ٹرمپ کے حامیوں کو ایران کے خلاف متحرک کرنے کے لیے اسرائیل کی میڈیا مہم کا انکشاف
واشنگٹن: امریکی جریدے ٹائم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق مینیجر بریڈ پارسکیل کے تعاون سے ایک منظم میڈیا مہم شروع کی، جس کا مقصد ٹرمپ کے حامیوں کو ایران کے خلاف سخت مؤقف کی حمایت پر آمادہ کرنا تھا۔
-
امریکی عوام میں ایران کے خلاف جنگ غیر مقبول، کانگریس تنازع ختم کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہے: امریکی تجزیہ کار
واشنگٹن: امریکی تھنک ٹینک "کونسل آن فارن ریلیشنز" کے سینئر ماہر برائے ایران و مشرقِ وسطیٰ رے تکیہ نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان مفاہمتی یادداشت ختم ہونے کے باوجود اس کی بحالی کا امکان موجود ہے، کیونکہ دونوں ممالک خلیج فارس میں بحری آمدورفت کی بحالی میں مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف جنگ امریکی عوام اور کانگریس میں غیر مقبول ہے، لہٰذا کانگریس اس تنازع کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
-
فائنینشل ٹائمز: ایران سے محاذ آرائی میں ٹرمپ مشکل صورتحال سے دوچار
برطانوی اخبار فائنینشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک پیچیدہ صورتحال سے دوچار ہیں، جہاں انہیں سیاسی، معاشی اور عسکری چیلنجز کا بیک وقت سامنا ہے۔
-
ایران کا تہران-صنعاء تعلقات سے متعلق امریکی دعوؤں پر گوتریش کو خط
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش اور سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے یمن کو اسلحہ منتقل کرنے اور انصار اللہ کی رہنمائی سے متعلق امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
-
لبنانی صدر اور وزیر اعظم نے سعودی عرب اور اردن پر حملوں کی مذمت کر دی
لبنان کے صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلام نے حالیہ دنوں سعودی عرب اور اردن پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ریاض اور عمان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے باعث سعودی عرب اور اردن کے کردار پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
-
ایران کا عمان کو آبنائے ہرمز کے معاملے پر انتباہ، امریکہ کو مداخلت کی اجازت نہ دینے پر زور
آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران تہران نے عمان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس اہم آبی گزرگاہ کے انتظام سے متعلق امریکی منصوبوں کا حصہ نہ بنے۔ ایران نے اس معاملے کو صرف تہران اور مسقط کے باہمی تعاون کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
-
ایران پر امریکی جارحیت ناکامی کی علامت ہے:حزب اللہ
لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن اور حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک کے رکن حسین جشی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی حالیہ کارروائیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ فوجی اور سیاسی دباؤ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
-
مسلح افواج آبنائے ہرمز کے معاملے پر ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی
ایرانی آرمی کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا واحد راستہ ایرانی عوام کے حقوق کا احترام ہے، اور اس معاملے میں ایران کسی قسم کی پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔
-
یمن کا ایران سے مکمل یکجہتی کا اعلان؛ "وحدتِ محاذ" کے تحت تعاون جاری رکھنے پر زور
امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں کے تسلسل کے دوران یمنی حکام اور سیاسی شخصیات نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "وحدتِ محاذ" کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تعاون، رابطہ اور باہمی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
-
آبنائے ہرمز میں کشیدگی؛ خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ، بحری آمدورفت میں نمایاں کمی
امریکہ کے ایران پر نئے حملوں اور آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔