29 دسمبر 2025 - 15:58
الحوثی کی صومالی لینڈ میں "اسرائیل" کی موجودگی کا فیصلہ کن مقابلہ کرنے پر تاکید

یمن کی انقلابی تحریک 'انصاراللہ' کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے صومالی لینڈ کو سرکاری طور پر تسلیم کرنا ایک جنگ پرستانہ اقدام ہے جو یمن اور پورے خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || قائد انصار اللہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کے بیان کے مطابق یہ اقدام صرف صومالیہ کی یکجہتی اور سالمیت ہی کے خلاف نہیں ہے بلکہ خطے کی مجموعی سلامتی اور بحیرہ احمر کے محفوظ آبی گذرگاہوں کے لئے بھی خطرہ ہے۔

الحوثی نے کہا: "اس اقدام سے اسرائیل کا بنیادی مقصد خطے میں تخریبی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے نئے فوجی اور جاسوسی اڈے قائم کرنا ہے۔"

انھوں اسے "خطرناک سازش" کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا: "اسرائیل کا مقصد یمن اور دوسرے اسلامی ممالک کو کمزور کرنا ہے۔"

انھوں نے زور دے کر کہا: "صومالی لینڈ میں اسرائیل کی کسی بھی قسم کی موجودگی کو یمن اور خطے کے لئے عسکری خطرہ تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف انتہائی سخت ردعمل دینے کی ضرورت ہے۔"

خلاصہ:

• اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا ایک "جنگجویانہ سازش" ہے۔

• صہیونی اقدام محض ایک سیاسی اقدام نہيں بلکہ صہیونی ریاست خطے میں اپنا "لانچ پیڈ" بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

• صہیونی ریاست صومالی لینڈ سے یمن اور دیگر اسلامی ممالک کے خلاف تخریبی سرگرمیاں کرے گی۔

• یہ اقدام صومالیہ کی سلامتی، خطے کے امن اور بحیرہ احمر کے محفوظ آبی راستوں کے تباہ کن ہوگا۔

دو ٹوک پیغام:

• صومالی لینڈ میں اسرائیل کا کوئی بھی قدم ایک فوجی چیلنج تصور کیا جائے گا جس کا مقابلہ سخت ترین الفاظ اور عمل کے ساتھ کیا جائے گا۔

سید الحوثک کا یہ بیان خطے میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے حوالے سے علاقائی راہنماؤں کی گہری تشویش اور تیز ردعمل کی پالیسی کو عیاں کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha