صومالی لینڈ
-
صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈا قبول نہیں، یہاں آنے والی کسی بھی اسرائیلی فورس کا مقابلہ کریں گے: صومالی صدر
صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے اسرائیل کی جانب سے صومالیہ میں ’مداخلت‘ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے علیحدگی پسند خطے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے سے عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔
-
افریقہ میں صہیونی ریشہ دوانیاں؛
22 ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم صومالی لینڈ کے حوالے سے صہیونیوں کے مدمقابل
22 ممالک اور اسلامی تعاون تنظيم نے مشترکہ بیان میں صہیونیوں کی طرف سے صومالی لینڈ کو تسلیم کئے جانے کی شدید مذمت کی۔
-
صومالیہ میں صیہونی حکومت کی موجودگی، بین الاقوامی تعلقات میں ایک خطرناک بدعت: ترجمان وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نام نہاد صومالی لینڈ میں صیہونی حکومت کے داخلے کو بین الاقوامی سطح پر ایک خطرناک بدعت قرار دیا
-
ایران نے صہیونی وزیرِ خارجہ کے سومالی لینڈ کے دورے کی مذمت کر دی
ایرانی وزارتِ خارجہ نے صہیونی حکومت کے وزیرِ خارجہ کے سومالی لینڈ کے دورے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے سومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کہا ہے۔
-
اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ
وزیر خارجہ اسرائیل گیدئون ساعر نے صومالی لینڈ کے دارالحکومت ہرگیسا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر عبدالرحمن محمد عبداللهی سے ملاقات کی اور سیاسی و اسٹریٹجک تعاون کے مواقع پر مذاکرات کیے۔
-
افریقہ میں صہیونی ریشہ دوانیاں؛
صہیونی ریاست کے اقدام کے جواب میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس
اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے اختتامی بیان میں، "اسرائیل" کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اقدام کی سخت مذمت کی گئی اور جمہوریہ صومالیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اس کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت پر زور دیا گیا۔
-
افریقہ میں صہیونی ریشہ دوانیاں؛
صومالی لینڈ نے فلسطینیوں کی آبادکاری اور اسرائیلی اڈے کے قیام کی منظوری دے دی
صومالیہ کے صدر نے آج انٹیلی جنس رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے ان اہداف کی تصدیق کی ہے جو اس سے پہلے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی اسرائیلی خواہش کے حوالے سے بیان کیے گئے تھے۔
-
افریقہ میں صہیونی ریشہ دوانیاں؛
صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور وہاں فلسطینیوں کی آبادکاری کا صہیونی منصوبہ مسترد کرتے ہیں، پاکستان
پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی کسی بھی بے دخلی کی کوشش کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔
-
یمن امت کے لئے نئی امید؛
الحوثی کی صومالی لینڈ میں "اسرائیل" کی موجودگی کا فیصلہ کن مقابلہ کرنے پر تاکید
یمن کی انقلابی تحریک 'انصاراللہ' کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے صومالی لینڈ کو سرکاری طور پر تسلیم کرنا ایک جنگ پرستانہ اقدام ہے جو یمن اور پورے خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔
-
افریقہ میں صہیونی ریشہ دوانیاں؛
صومالی لینڈ کا ماڈل دہرایا جائے گا / اس اقدام پر خاموشی کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی!، زاہر المحروقی
عمانی سیاسی مصنف اور تجزیہ کار نے ابنا کے ساتھ انٹرویو میں صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کو فلسطینی عوام پر ایک نئی حقیقت مسلط کرنے کی خطرناک کوشش قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف فلسطینیوں کے حقوق کی واضح پامالی ہے، بلکہ غزہ سے آبادی کے انخلا اور خطے کی آبادیاتی تشکیل نو کے منصوبے کے تناظر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
-
افریقہ میں صہیونی ریشہ دوانیاں؛
صومالیہ کے خلاف اسرائیلی سازش؛ 21 اسلامی ممالک کا متفقہ موقف
اسرائیل کے جانب سے "صومالی لینڈ" خطے کو تسلیم کرنے کے اعلان کے جواب میں، متعدد عرب اور اسلامی ممالک نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
-
افریقہ میں صہیونی ریشہ دوانیاں؛
اسرائیل صومالی لینڈ کے استعمال کرے تو لڑیں گے، الشباب
صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک گروپ الشباب نے سنیچر کو اعلان کیا کہ اسرائیل کی جانب سے علیحدہ خطے کو تسلیم کرنے کے بعد اگر وہ صومالی لینڈ کے کسی حصے پر دعویٰ یا استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ اس کے خلاف لڑے گا۔