بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، بیان میں کہا گیا کہ ’ہم اسے قبول نہیں کریں گے اور اس کے خلاف لڑیں گے۔‘
الشباب نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنا ظاہر کرتا ہے کہ ’اس نے صومالی علاقوں کے کچھ حصوں میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شمال مغربی علاقوں میں موجود مرتد انتظامیہ کی حمایت کی جا سکے۔‘
’صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا خطے میں امن کو نقصان پہنچا سکتا ہے‘
صومالیہ اور افریقی یونین نے جمعے کو شدید ردعمل ظاہر کیا۔
صومالی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ یہ فیصلہ اس کی خودمختاری پر ’جان بوجھ کر حملہ‘ ہے جو خطے میں امن کو نقصان پہنچائے گا۔ کئی دیگر ممالک نے بھی اسرائیل کے اس فیصلے کی مذمت کی۔
افریقی یونین نے کہا کہ وہ اسرائیل کے اقدام کو ’سختی سے مسترد‘ کرتا ہے اور خبردار کیا کہ ’صومالیہ کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش سے ایک خطرناک مثال قائم ہونے کا خدشہ ہے، جس کے دور رس اثرات پورے براعظم کے امن و استحکام پر پڑ سکتے ہیں۔‘
صومالی لینڈ، جس نے 1991 میں صومالیہ سے آزادی کا اعلان کیا تھا، کئی دہائیوں سے بین الاقوامی تسلیم کے لئے کوشش کر رہا ہے، اور صدر عبد الرحمان محمد عبداللہ کے لئے یہ گذشتہ سال عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اولین ترجیح رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ