اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کہک کے مدرسۂ علمیہ کے مدیر و مدرس اور کہک کے امام جمعہ "مولوی درواخ" نے دہشت گرد عبدالمالک ریگی کی گرفتاری پر امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کا شکریہ ادا کرنے کی غرض سے منعقدہ صوبے کے قبائلی زعماء اور سرداروں و خوانین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالی نے ریگی کو گرفتار کروا کر اس اور اس کے حامیوں کے شرمناک اعمال و افعال کو رسوا کردیا اور اللہ کی مدد سے اس کے ساتھی بھی بہت جلد گرفتار ہونگے۔انھوں نے کہا: عبدالمالک ریگی وہ شخص ہے جس کی میت پر نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہے۔ زاہدان کے نواح میں نصرت آباد کے امام جمعہ مولوی جان محمد ناروئی نے کہا: سیکورٹی فورسز کے اس اقدام سے سب خوش ہوئے اور عبدالمالک ریگی سیستان و بلوچستان کے عوام کے دامن پر بدنامی کا دھبہ تھا اور ہم اس حوالے سے سیکورٹی فورسز کے شکر گزار ہیں۔ اس اجلاس مین شریک ریگی قبیلے کے سربراہ "سردار بشیر احمد ریگی" نے کہا: عبدالمالک ایک قاتل اور انسان کش تھا؛ وہ کسی پر بھی رحم نہیں کرتا تھا؛ وہ بیرون ایجنٹ اور نہایت جھوٹا شخص تھا جس کو سیستان و بلوچستان کے عوام کے اندر کوئی وقعت نہیں تھی اور ہم سیکورٹی فورسز کے اس اقدام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ زاہدان کے گورگیج قبیلے کے سردار "مہدی گورگیج" نے کہا: عبدالمالک ریگی کے گرفتار کی خبر بہت خوش کن خبر تھی کیونکہ یہ شخص اسلام، اہل سنت اور اقوام بلوچ کے نام پر راستے بند کردیتا تھا اور شرانگیزی کرتا اور شرپسندانہ اقدامات کرتا تھا۔ انھوں نے کہا: یہ شخص بچوں اور بڑوں بوڑھوں پر رحم نہیں کرتا تھا اور اہل سنت کے عوام، سفید ریش بزرگ اور علمائے کرام کسی بھی انسان کے کے قتل پر راضی نہیں ہیں۔ .................
/110