نماز کی اہمیت

  • نماز کی تعلیم و ترویج کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا جائے، امام خامنہ ای

    حدیث ولایت؛

    نماز کی تعلیم و ترویج کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا جائے، امام خامنہ ای

    رہبر انقلاب اسلامی نے نماز کے بتیسویں ملک گیر اجلاس کے لئے اپنے پیغام میں فرمایا: تبلیغ دین کے ادارے اور دینی شخصیات نیز تمام دیندار لوگ، اس کو اپنا فریضہ سمجھیں اور نماز کی تعلیم و ترویج اور نماز کی پُرمعنی باریکیوں اور آخرکار ہر مسلمان فرد کے لئے نماز کی دنیاوی اور اخروی ضرورت کی کی تشریح کے لئے جدید وسائل اور ترغیبات کو بروئے کار لائیں۔

  • نماز اور اس کی اہمیت

    نماز اور اس کی اہمیت

    "جب نماز بجا لے آؤ تو اللہ کو کھڑے بیٹھے اور کروٹ لیتے وقت یاد کرتے رہو اور جب تمہیں اطمینان نصیب ہو تو نماز کو پورے طور پر ادا کرو۔ بلاشبہ نماز اہل ایمان پر ایک فریضہ ہے جو اوقات کے تعین کے ساتھ عائد کیا گیا ہے"۔