29 مارچ 2025 - 15:48
نماز عید الفطر رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں پڑھی جائے گی

نمازعیدالفطرکی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران کی امام خمینی عیدگاہ کے سبھی دروازے صبح چار بجے نمازیوں کے لئے کھول دیئے جائيں گے اور صبح آٹھ بجے رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، تہران کی نماز عیدالفطر کی کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام علی نوری نے آج سنیچر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی صورت میں، ان شاء اللہ دفتر رہبری کی رویت ہلال کمیٹی عیدالفطر کا اعلان کرے گی۔

انھوں نے بتایا کہ تہران میں نماز عیدالفطر، امام خمینی عیدگاہ میں صبح آٹھ بجے رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔

 حجت الاسلام علی نوری نے بتایا کہ امام خمینی عیدگاہ کے سبھی دروازے صبح چار بجے نمازیوں کے لئے کھول دیئے جائيں گے۔  

 نماز عیدالفطر کی کمیٹی کے سربراہ نےبتایا کہ تہران کے مختلف اسٹیشنوں سے  امام خمینی عیدگاہ کے لئے میٹرو صبح چار بجے چلنا شروع ہوجائے گی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha