3 ستمبر 2013 - 19:30
نماز اگر عادت میں بدل جائے تو اس کے آثار ختم ہو جاتے ہیں

آیت اللہ حائری شیرازی نے نماز کے بائیسویں اجلاس میں کہا کہ جب نماز ایک عادت میں بدل جاتی ہے تو اس کے معنوی آثار ختم ہو جاتے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ حائری شیرازی نے نماز کے بائیسویں اجلاس میں کہا کہ جب نماز ایک عادت میں بدل جاتی ہے تو اس کے معنوی آثار ختم ہو جاتے ہیں یعنی اس وقت نماز ایسا سرچشمہ نہیں رہ جاتی جس سے انسان انرجی حاصل کر سکے۔انہوں نے ان والدین کو نصیحت کرتے ہوئے جو اپنے بچوں کو نماز کا عادی بنانا چاہتے ہیں کہا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے سے پہلے بچوں کو نماز کا عاشق بنائیں۔آیت اللہ حائری نے مزید کہا: اولاد سب سے پہلے اپنے ماں باپ کی عاشق ہوتی ہے لہذا ماں باپ اپنے عشق کو نماز کی صورت میں بچوں تک منتقل کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا: اگر ہم چاہیں کہ نماز ہماری زندگی میں اثر دکھلائے تو ہمیں نماز کو اپنی زندگی میں نافذ کرنا ہو گا۔مجلس خبرگان کے رکن نے کہا: اگر ہم چاہیں کہ ہماری نمازیں ہمارے باطن میں انرجی پیدا کریں تو ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ شیطان نے کس طریقے سے اتنے لوگوں کو گمراہ اور بے دین بنایا ہے؟انہوں نے مسئولین حضرات کو مخاطب کر کے کہا: شیطان روح کا ہتھیار استعمال کر رہا ہے جبکہ آپ لوگ گزشتہ تاریخ دھرا رہے  ہیں، شیطان انٹرنٹ اور سیٹلائٹ کا استعمال کر کے لوگوں کی روحوں کو فاسد کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا: ہم ہاتھ کے بیلچے سے کام کرتے ہیں جبکہ شیطان مکینیکل بیلچے کا استعمال کر رہا ہے۔ کیوں لوگ  مسجد میں نہیں آتے؟ لیکن اگر سینما حال ہو تو؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲