9 اکتوبر 2025 - 21:27
مادام فون دیر لائن! آپ نے ایک سرزمین کے جلنے اور ایک قوم کے قتل عام میں ہاتھ بٹایا

شید ٹی وی' نامی ٹیلی گرام چینل نے یورپی پارلیمنٹ کی ایک فرانسیسی رکن کی اسرائیل پر پابندیاں نہ لگائے جانے پر تنقید کا ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے، جس میں یورپی پارلیمان کی فرانسیسی رکن یورپی اتحاد کی صدر سے کہہ رہی ہیں: "مادام فون دیر لاین! آپ اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کرنے اور اس کے خلاف ہتھیاروں پر پابندیاں عائد کرنے سے اب بھی گریز کر رہی ہیں، حالانکہ ہم نے آج تک روس کے خلاف 19 پابندیوں کے پیکیج منظور کر لئے ہیں!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || یورپی پارلیمان کی فرانسیس رکن منون اوبری (Manon Aubry) یورپی کمیشن کی صدر اورزولا فون دیر لاین سے مخاطب ہوکر کہتی ہیں:

آپ کو بس جانا چاہئے

مادام [اورزولا] فون دیر لاین! آپ کو جانا چاہئے۔

آپ نے اپنی بزدلی اور بے عملی سے، غزہ میں نسل کشی کا ساتھ دیا ہے۔

آپ نے اجازت دی ہے کہ دسوں ہزار غیر فوجی اور بچے اسرائیل کی بمباری کا نشانہ بن کر قتل ہوجائیں۔

آپ اب بھی اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات مکمل ختم کرنے اور اسے ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی سے گریز کر رہی ہیں۔ حالانکہ ہم [یورپیوں] نے آج تک پابندیوں کے 19 پیکجز روس کے خلاف منظور کر لئے ہیں۔

آپ دنیا کے طاقتور لوگ، کیونکر کسی بھی رد عمل کے بغیر تماشا دیکھ سکتے ہو ایک قوم کا جس کو پوری طرح نیست و نابود کیا جا رہا ہے۔

بچے فاقہ کشی کر رہے ہیں اور ایک سرزمین مکمل طور پر راکھ میں تبدیل ہو رہی ہے؟

مادام فون دیر لاین! آپ کو جانا چاہئے۔ آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے؛ نہ صرف غزہ کے لئے ان کے نو-سامراجی منصوبے کی حمایت کرکے، بلکہ امریکہ کے اقتصادی مفادات کی خاطر یورپ کے تمام تر مفادات انہیں واگذار کرکے، یکطرفہ سمجھوتے پر دستخط کرکے، کسی بھی مشن یا جمہوری جواز کے بغیر۔

آپ نے قبول کر لیا کہ یورپی اتحاد ایک ایسی ریاست کے زیر قبضہ چلا جائے جو فاشسٹ بننے کی سمت آگے بڑھ رہی ہے۔

مادام فون دیر لاین! آپ کو بس جانا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha