اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ابو جا کے علاقہ باوچی میں محفل کا آغاز دعا اور تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، اس کے بعد سیدہ فاطمہ زہرا (س) اور اہلِ بیت (ع) کی شان میں نعت و منقبت پیش کی گئیں۔ بچوں نے بھی خصوصی طور پر خوبصورت نغمات پیش کیے۔
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایک صہیونی مبلغ اور میڈیا کارکن امیر زارفتی (Amir Tsarfati) نے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور نیویارک کے یہودیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے اثاثے جمع کرکے اٹھیں اور ان ملکوں سے چلے جائیں، حالات اس سے بہتر نہیں ہونگے اور بدتر ضرور ہونگے۔
جنوبی افریقا کے صدر سیریل رامافوسا نے امریکہ کی اس دھمکی کو سختی سے رد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئندہ سال ہونے والے جی 20 اجلاس میں پریٹوریا کو شرکت کی دعوت نہیں دی جائے گی
کینیا کے دارالحکومت نایروبی میں ہم اور مغرب کے عنوان سے ایک علمی و ثقافتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہای کے مغرب کے بارے میں فکری، ثقافتی، دینی اور تمدنی نظریات کو واضح کرنا تھا۔
جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوسا نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے باوجود اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) لاهے میں زیرِ التوا مقدمے کی پیروی جاری رہے گی۔
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اسلامی مرکز میں ایک باوقار تقریب کے دوران سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفیالدین اور دیگر شہداء محورِ مقاومت کی پہلی برسی منائی گئی۔
جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوسا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو "نسل کشی" قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کے ذریعے اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی سے روکے۔