26 ستمبر 2025 - 17:15
فلسطین نے برکس میں شمولیت کی درخواست دے دی

روس میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر نے واضح کیا کہ فلسطین نے برکس (BRICS) میں مکمل رکنیت کے لئے درخواست دے دی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || روس میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر عبدالحفیظ نوفل نے اسپوتنک کو بتایا کہ فلسطین نے برکس گروپ میں مکمل رکنیت کے لئے درخواست دی ہے، لیکن اب تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اس گروپ کی سرگرمیوں میں شرکت مہمان کے طور پر شرکت کا ارادہ رکھتی ہے۔

نوفل نے مزید کہا: "ہم نے اپنی درخواست جمع کرا دی ہے، لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں، فلسطین کے اپنے خاص حالات ہیں۔ میرا خیال ہے کہ جب تک مکمل رکنیت کی شرائط پوری نہیں ہوتیں، فلسطین مہمان کے طور پر اس گروپ میں شامل رہے گا۔ ہمیں اب تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔"

فلسطینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو امید ہے کہ وہ 15 اکتوبر کو ماسکو میں ہونے والی روس-عرب کانفرنس کے دوران  روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

نوفل نے ایک سوال کے جواب میں کہا: "ہم نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی درخواست دی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ ملاقات ہوگی۔"

انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں موجودہ مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے عباس کے دورے کا پروگرام کچھ زیادہ وسیع نہیں ہوگا، ہمیں امید ہے کہ جنگ بندی برقرار ہونے کے بعد مکمل پروگرام کے ساتھ سفر کی راہ ہموار ہوگی۔

پہلی روس-عرب کانفرنس 15 اکتوبر 2025ع‍ کو ماسکو میں ہوگی اور توقع ہے کہ مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے عرب ممالک کے نمائندے، نیز مشرقی افریقہ کے ممالک جو عرب لیگ کے رکن ہیں، کے مندوبین اس میں شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha