فلسطینی مقاومت
-
غزہ میں جنگ بندی کے متعلق حماس کا وفد قاہرہ پہنچ گیا
فلسطینی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لئے حماس کا اعلیٰ سطحی وفد قاہرہ پہنچ گیا ہے
-
حماس کا وفد رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے پر بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچا
حماس کے رہنماؤں کا ایک وفد غزہ سے متعلق مسائل، خاص طور پر شرم الشیخ معاہدے پر مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد اور رفح کراسنگ دوبارہ کھولنے کے بارے میں بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچ گیا ہے۔
-
چین اور پاکستان کا مشترکہ پیغام، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
چین اور پاکستان نے اپنی ساتویں اسٹریٹجک بات چیت میں عالمی سطح پر قلدرمابانہ رویوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے باہمی تعاون، مشترکہ اقتصادی ترقی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر زور دیا ہے۔
-
محمد السنوار، ابو عبیدہ اور دیگر مجاہدینِ اسلام کی شہادت پر ملت فلسطین کو تعزیت پیش کرتے ہیں، مرکزی صدر آئی ایس او
شہداء کی قربانیاں مزاحمت کی روشن مثال، فلسطین کی جدوجہد امت کے لیے پیغامِ بیداری
-
حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ’ابو عبیدہ ‘ کی شہادت کی تصدیق کردی۔
-
حماس کے وفد کا بغداد کا دورہ مکمل، غزہ اور علاقائی صورتحال پر بات چیت
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے اعلیٰ سطحی وفد نے عراقی حکام سے ملاقاتوں کے بعد بغداد کا دورہ مکمل کر لیا، جس میں غزہ کی صورتحال اور خطے میں جاری تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
اسرائیل ان ٹربل؛
شکست و ریخت آہستہ آہستہ؛ 'طاقت کا وہم بمقابلہ زوال'، جو ایک حقیقت ہے
صہیونی ریاست اندرونی اور بیرونی بحرانوں کے طوفان میں ڈوب رہی ہے گوکہ بظاہر جیتنے کا ڈرامہ اور فتح کے دعوے کر رہی ہے، ایسی صورتحال جسے ریاست کے سیکورٹی حلقے "اندر سے بتدریج ٹوٹ جانے" کے ہم معنی سمجھتے ہیں۔
-
قابض اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران بدترین انسانی بحران کا شکار
فلسطینی اسیران کے امور کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے قابض اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کو درپیش نہایت سنگین اور تکلیف دہ انسانی حالات کی دستاویز بندی کی ہے
-
بلجیم کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف کیس میں فریق بننے کا اعلان کردیا
بلجیم نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے الزام پر اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے دائر مقدمے میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔
-
القدس خطرناک مرحلے میں داخل، مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کے مکروہ عزائم تیز ہو رہے ہیں، عکرمہ صبری
مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامی کمیٹی کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ مقدس شہر القدس ایک نہایت خطرناک مرحلے سے گزر رہا ہے، جہاں انتہاپسند اسرائیلی حکومت کے لیے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ یا باز پرس موجود نہیں، اور اسی فضا میں مسجد اقصیٰ کو منہدم کرنے اور اسے تقسیم کرنے کے مجرمانہ منصوبے تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔
-
پاکستانی علما کی غزہ میں حماس کو غیرمسلح کرنے کے لیے فوج بھیجنے کی صریح مخالفت
کراچی: مجلس اتحادِ امت پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ مشاورتی اجلاس میں پاکستان کے ممتاز علما اور مذہبی رہنماؤں نے متفقہ طور پر غزہ میں حماس کو غیرمسلح کرنے کے لیے پاکستانی فوج کی تعیناتی کی کسی بھی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی اقدام سے باز رہے۔
-
رائد سعد کی شہادت پر حماس کی خاموشی طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے
اسرائیلی فوجی ذرائع نے القسام بریگیڈ کے ایک اہم کمانڈر رائد سعد کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد حماس کی خاموشی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سکون دراصل کسی بڑے جواب کی تیاری کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔
-
فلسطین: گزشتہ 48 گھنٹوں میں غزہ میں 12 فلسطینی شہید، 7 زخمی
غزہ میں فلسطینی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت کے مسلسل اثرات کے باعث 12 فلسطینی شہری شہید ہو گئے، جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
-
برطانیہ میں فلسطنین کے حق میں احتجاج
برطانیہ میں اسرائیل مخالف تحریکوں کے خلاف بڑھتے ہوئے سیکورٹی دباؤ کے باوجود ہزاروں فلسطینی حامیوں نے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
-
حیدرآباد میں فلسطین کی نسل کشی بند کرو، فلسطین آزاد کرو کانفرنس
بھارت میں فلسطین کی نسل کشی بند کرو، فلسطین آزاد کرو کے موضوع پر ایک اہم گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تاکہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے
-
غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد 1500 فلسطینی شہید و زخمی
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے بعد گزشتہ تقریباً دو ماہ کے دوران غزہ میں 395 فلسطینی شہید جبکہ 1088 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
-
غزہ میں شدید سردی کی لہر ایک ماہ کا بچہ زندگی کی جنگ ہار گیا
غزہ میں حالیوں بارشوں کی وجہ سے اموات میں اضافہ
-
اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 11 فلسطینی قیدی تشویشناک حالت میں غزہ کے اسپتال منتقل
گیارہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیے جانے کے بعد بدھ کی شام وسطی غزہ کے الاقصیٰ شہداء اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
-
اسرائیلی پابندیوں کےنتیجے میں غزہ میں انسانی بحران بڑھنے کا خطرہ ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ہم آہنگی دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں مسلسل تاخیر کے سبب صورتحال بگڑ رہی ہے، جبکہ موسم سرما کے طوفان مزید ’بے گھر افراد‘ کی مشکلات بڑھا رہے ہیں۔
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت پر اسپین کا مؤقف برقرار
اسپین کے وزیر اعظم پدرو سانچز نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے لیے میڈرڈ کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مؤقف امن اور کثیرالجہتی اصولوں سے وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔
-
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے صیہونی حکومت کے اعتراض کو مسترد کردیا
بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی نے غزہ جنگ میں انجام شدہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی قانونی حیثیت پر صیہونی حکومت کے اعتراض کو مسترد کر دیا ہے۔
-
غزہ میں موسم سرما کی بارش، ناقابلِ برداشت ٹھنڈ سے 8 ماہ کی بچی جان کی بازی ہار گئی
فلسطین میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی
-
روسی وزیر خارجہ: مغرب، یوکرین بحران کو فلسطین سے توجہ ہٹانے کے لئے ہوا دے رہا ہے
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مغربی ممالک کے طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب بحران یوکرین کو ھوا دے کر اور اس پر ضرورت سے زیادہ توجہ دے کر فلسطینی عوام کے مسائل و مشکلات اور اس بحران کے انسانی پہلؤوں کو پس پشت ڈال رہا ہے اور عالمی برادری کی توجہ فلسطین کے مسئلے سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
برطانیہ میں مسلمان قیدیوں کی بھوک ہڑتال، تین خواتین بھی شامل
برطانیہ میں فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے مسلمان قیدیوں نے شدید سیاسی دباؤ کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی، جس میں تین خواتین بھی شامل ہیں اور کچھ قیدیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
-
غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت بے معنی ہے، حسام بدران
حماس کے اعلی اہلکار حسام بدران نے کہا کہ جب تک اسرائیلی فوج پہلے مرحلے کے تمام وعدوں پر عمل نہیں کرتی، کسی نئے مرحلے پر گفتگو کا کوئی فائدہ نہیں۔
-
مقاومت عزت ہے؛
ہم نے دشمن کے قیدیوں کا معاملہ ختم کر دیا، جہاد اسلامی فلسطین
فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ "سرایا القدس" (القدس بریگیڈز) کے ترجمان نے غزہ میں دشمن کے قیدیوں کا معاملہ بند کرنے اور ان کی مکمل حوالگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "یہ صہیونی قیدی صرف مقاومت کے فیصلے پر، واپس چلے گئے ہیں۔"
-
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے، دو فلسطینی خواتین شہید اور کئی زخمی
غزہ میں اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو فلسطینی خواتین کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کر دیا۔ حملوں میں گھروں پر شیلنگ، کیمپوں پر ڈرون حملے اور بے گھر خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
-
عراق میں مزاحمتی دھڑوں کی وزیراعظم السودانی کے خلاف ملک گیر احتجاج؛
عراق میں مزاحمتی جماعتوں نے حزب اللہ اور انصاراللہ کو دہشت گرد فہرست میں شامل کرنے کے حکومتی فیصلے سے پسپائی پر وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے خلاف احتجاج تیز کر دیا ہے، جبکہ امریکہ نے اس پسپائی پر شدید ناراضی ظاہر کرتے ہوئے بغداد پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
-
جنوبی افریقہ نے فلسطینی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ۹۰ روزہ ویزا معافی ختم کر دی
جنوبی افریقہ نے فلسطینیوں کے لیے مختصر مدت کے ویزا کی سہولت ختم کر دی ہے۔
-
اکثر ممالک حماس کو غیر مسلح کرنے کی تحریک میں شامل نہیں ہونا چاہتے: یورپی یونین
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی کمشنر کایا کالاس نے فلسطینی مزاحمت کے ہتھیار ختم کرنے کے معاملے کو عالمی سطح پر امن قائم کرنے کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا اور کہا کہ زیادہ تر ممالک اس مشن کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔