19 اگست 2025 - 00:24
ایران کے حملے نے اسرائیل کے انرجی انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا، عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم + ویڈیو

عبرانی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل نے ایران کے میزائل حملوں کا نشانہ بننے والے مقامات کو چھپانے کی بہتیری کوششیں کیں لیکن ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی تصاویر نے غاصب ریاست کی ان کو کششوں کو ناکام بنایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے آج پیر کو انکشاف کیا کہ "Rising Lion" نامی آپریشن (12 روزہ جنگ) کے دوران ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملہ ہؤا جس سے اسرائیل کے انرجی انفراسٹرکچر کو قابل ذکر نقصان پہنچا۔

ایران کے حملے نے اسرائیل کے انرجی انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا، عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم

اخبار کے مطابق، یہ حملہ فوجی خطرات کے سامنے اسرائیل کے اہم انفراسٹرکچرز کی کمزوری اور زد پذیری (Vulnerability) کا عملی ثبوت ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق، اس حملے نے اسرائیل کے انرجی سہولیات اور پائپ لائنز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ نقصان کی مزید تفصیلات ابھی تک جاری نہیں ہوئیں، لیکن اسرائیل میں عوامی سطح پر اس معاملے کی اہمیت پر توجہ دی جا رہی ہے۔

اسرائیل ہیوم نے مزید لکھا کہ حملے کے بعد اسرائیلی فوجی حکام فوری طور پر حرکت میں آئے اور حملے کے اثرات کم کرنے کی کوشش کی۔

اخبار نے زور دیا کہ اسرائیلی فوجی حکام نے ابتدا میں حملے کا نشانہ بننے والے اصل مقامات سے متعلق معلومات چھپانے کی کوشش کی تاکہ ایرانی افواج کو مستقبل کے اہداف کی شناخت میں مدد نہ مل سکے۔

تاہم الجزیرہ پر میزائل حملے کا نشانہ بننے والے مقامات کی تصاویر نشر ہونے کے بعد اسرائیلی فوجی حکام نے تسلیم کیا کہ حملے کے مقام کے بارے میں معلومات عام ہو چکی ہیں اور اسے مزید خفیہ نہیں رکھا جا سکتا۔

ایران کے میزائل حملے نے حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی توانائی کے ڈھانچے ـ خاص طور پر حیفا ریفائنری کوـ کو شدید نقصان پہنچایا،  حیفا ریفائنری، جس کا تعلق بازان کمپنی سے ہے، اسرائیل کی سب سے بڑی صاف کرنے والی ریفائنری ہے جو روزانہ 9 سے 12 ہزار بیرل تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ اسرائیل کی ایندھن کی زیادہ تر ضروریات پوری کرتی ہے۔

اس ریفائنری کی اسٹریٹجک اہمیت کی بنا پر، یہ اسرائیلی توانائی کے ڈھانچے کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کی بندش ایندھن اور اسرائیل کے صنعتی اور اقتصادی شعبوں کو توانائی کی فراہمی میں بڑے پیمانے پر خلل کا باعث بنی ہے۔

اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ حیفا ریفائنری کی مرمت ستمبر 2025 تک مکمل ہونے کا امکان ہے، جس کے صہیونی معیشت پر اچھے خاصے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس خلل کی وجہ سے اسرائیلی ریاست میں توانائی کے اخراجات میں اضافہ ہؤا ہے، ایندھن کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے اور ٹرانسپورٹ اور صنعتوں میں کافی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ مزید برآں، اس اہم بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان نے اسرائیل میں سلامتی اور اقتصادی لحاظ سے گہرے خدشات کو جنم دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha