اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے معروف مذہبی رہنما اور آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا یعسوب عباس نے ایران کی فتح کے موقع پر اہم بیان جاری کیا
یورپی یونین انسٹی ٹیوٹ فار سیکورٹی اسٹڈیز کے مطابق تہران اور تل ابیب کے درمیان کسی بھی نئے تنازع سے یورپ کے اہم مفادات کو براہ راست خطرہ لاحق ہوجائے گا۔۔۔ ایران جنگ کو اسرائیل کے اتحادیوں کے جغرافئے تک پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔۔۔ برسلز اپنی توانائی کی سلامتی کو خطرے میں پڑنے سے بچانے کے لئے بیک وقت ایران اور اسرائیل کو شامل کرکے "وقت خریدیں"۔
عبرانی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل نے ایران کے میزائل حملوں کا نشانہ بننے والے مقامات کو چھپانے کی بہتیری کوششیں کیں لیکن ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی تصاویر نے غاصب ریاست کی ان کو کششوں کو ناکام بنایا۔
ایران میں اسرائیلی جاسوس نیٹ ورکس کی موجودگی کو مبالغہ آرائی کے ساتھ پیش کیا گیا۔ ایران میں اسرائیلی جاسوسوں کی وسیع پیمانے پر موجودگی کے بارے میں امریکہ اور اسرائیلی دشمن کا پروپیگنڈہ دشمن کی ادراکی جنگ (Cognitive warfare) کا حصہ اور فوجی کارروائیوں کی تکمیل ہے۔ درحقیقت، زیادہ تر جاسوسی جدید ٹیکنالوجی (AI اور مشین لرننگ) پر انحصار کرتی ہے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تصادم ایک اہم لمحے کی نمائندگی کرتا ہے جس میں فوجی ٹیکنالوجی کی حدود اور علاقائی تسدید (Deterrence) کے تصور کو آزمایا جا رہا ہے۔ جب درجنوں ڈرون اور بیلسٹک میزائل ایران کے اندر سے اسرائیلی کے زیر قبضہ سرزمین کی طرف داغے جاتے ہیں، اور دنیا کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام ان کو روکنے کے لئے متحرک ہوتے ہیں، تو بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں، سب سے اہم: کھیل کے اصولوں میں کیا تبدیلی آئی ہے؟