15 جولائی 2025 - 12:14
ویڈیو | عراق جنگ کا مقصد ایران کو کمزور کرنا اور اسرائیل تک تیل پائپ لائن کی تعمیر

لیبریٹرین انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ عراق جنگ کا مقصد نیوکانز کے مفادات کو مضبوط کرنا، ایران کو کمزور کرنا اور اسرائیل تک تیل کی پائپ لائن بنانا تھا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لبرٹیرین انسٹی ٹیوٹ (Libertarian Institute) کے ڈائریکٹر، اسکاٹ ہورٹن (Scott Horton)، نے عراق جنگ کے بارے میں نئے انکشافات کرتے ہوئے کہا:

• اس جنگ کا مقصد یہ تھا کہ نیوکان گروپ (Neoconservatives [Neocons]) کے سب سے وفادار اور اہم افراد کو حکومتی عہدوں پر فائز کیا جائے تاکہ امریکہ کو اس جنگ میں دھکیلا جا سکے، اور اس کا ایک مقصد ایران کو کمزور کرنا تھا۔

• نیوکانز یا امریکی حکومت کے ایک حصے نے وعدہ کیا تھا کہ عراق کے شمالی شہر موصل سے کرکوک تک اور وہاں سے اسرائیل کے بندرگاہ حیفا تک ایک تیل پائپ لائن بنائی جائے گی۔

• یہ پائپ لائن 1920 کی دہائی میں برطانوی کنٹرول کے تحت موجود تھی، اور وہ اسے دوبارہ بحال کرنا چاہتے تھے۔

• جب اسرائیل اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے، تو ایرانیوں کے پاس ایک خفیہ پائپ لائن تھی جس کے ذریعے وہ اپنا تیل اسرائیل بھیجتے تھے۔

• یہ جو کچھ لوگ کہتے ہیں کہ عراق جنگ تیل کے لئے تھی، تو یہ کسی حد تک درست ہے، لیکن یہ تیل امریکہ کے لئے نہیں بلکہ اسرائیل کے لیے تھا۔

• یہ صرف اسرائیلی لابی اور امریکہ پر اسرائیلیوں کے کنٹرول کا معاملہ ہے۔

• نیتن یاہو نے حال ہی میں برطانیہ میں ایک تقریر میں اس منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حیفا تک تیل کی پائپ لائن دوبارہ تعمیر کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha