25 جون 2025 - 00:27
میزائل حملوں کی 22 لہریں اور صہیونیوں کے 22 اہم اہداف + تصاویر اور ویڈیوز

اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے پہلے ہی گھنٹوں سے، ایران نے میزائلوں، ڈرونز اور سائبر حملوں کے ایک سلسلے کے ذریعے اسرائیل کی گہرائی میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، ان حملوں نے مقبوضہ علاقوں کے باشندوں کے لیے "قیامت جیسی مناظر" پیدا کر دیے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی ذرائع، داخلی و خارجی میڈیا، اسرائیلی فوج کے بیانات، اور سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر، ایرانی میزائلوں اور ڈرونز نے 22 حملوں کی لہروں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں کم از کم 22  اہم اور اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا۔

فوجی اڈے اور ہوائی اڈے، انٹیلی جنس اور سیکورٹی مراکز، توانائی اور صنعتی انفراسٹرکچر، بندرگاہی اور بحری تنصیبات نشانے پر تھے۔

یہ معلومات کھلے ذرائع سے جمع کی گئی ہیں، اور اسرائیل میں میڈیا پر سخت سنسرشپ کو دیکھتے ہوئے، نشانہ بننے والے اسٹریٹجک مراکز کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

تفصیلات درج ذیل ہیں:

فوجی اڈے اور ہوائی اڈے

  1. نواتیم ایئر بیس (اسرائیل کا ایک بڑا ترین فضائی اڈا)
  2. ہاتزریم ایئر بیس
  3. تل نوف ایئر بیس (یہ اسرائیلی فوج کے لیے لڑاکا طیاروں کے ٹیسٹ اور ریڈار سسٹمز کی جانچ کا اہم مرکز ہے)
  4. عوودا ایئر بیس
  5. رامات ڈیوڈ ایئر بیس (لبنان کی جنگوں اور غزہ و شام کے فوجی آپریشنز میں اہم کردار ادا کر چکا ہے)
  6. بین گوریون ہوائی اڈا

 ایرانی میزائل حملوں کے نتائج

میزائل حملوں کی 22 لہریں اور صہیونیوں کے 22 اہم اہداف + تصاویر اور ویڈیوز

میزائل حملوں کی 22 لہریں اور صہیونیوں کے 22 اہم اہداف + تصاویر اور ویڈیوز

میزائل حملوں کی 22 لہریں اور صہیونیوں کے 22 اہم اہداف + تصاویر اور ویڈیوز

میزائل حملوں کی 22 لہریں اور صہیونیوں کے 22 اہم اہداف + تصاویر اور ویڈیوز

میزائل حملوں کی 22 لہریں اور صہیونیوں کے 22 اہم اہداف + تصاویر اور ویڈیوز

میزائل حملوں کی 22 لہریں اور صہیونیوں کے 22 اہم اہداف + تصاویر اور ویڈیوز

انٹیلی جنس اور سیکورٹی مراکز

  1. تل ابیب میں فوجی انٹیلی جنس مرکز
  2. کریا میں مرکزی کمانڈ ہیڈکوارٹر
  3. ہرٹزلیا اور تل ابیب کے قریب موساد کا ایک دفتر
  4. حیفا میں داخلہ وزارت کی عمارت

 میزائلوں کے اسرائیل پر حملوں کے اثرات + ویڈیو

سائنسی اور تحقیقی مراکز

  1. وائزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز (یہ ادارہ صہیونی فوجی صنعت اور اہلکاروں کی تحقیقی ترقی میں معاون ہے)
  2. بئر السبع میں گاو یام ٹیکنالوجی پارک (یہ پارک صہیونی فوج کے زیر انتظام  ہے اور مغربی ٹیک کمپنیز اسرائیلی فوجی ٹیکنالوجی میں معاونت کرتی ہیں)
  3. حیفا میں رافائل ریسرچ سنٹر (اسلحہ سازی کا ایک بڑا مرکز، جس میں نیوکلیئر ہتھیاروں اور میزائل ڈویلپمنٹ لیبارٹریز شامل ہیں)
  4. اسرائیل بائیولوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (کیمیائی اور حیاتیاتی جنگ پر تحقیق کا اہم مرکز)
  5. سیل ٹاور (Sail Tower)، حیفا (اسرائیلی فوجی AI اور سافٹ ویئر کمپنیز کا ہیڈکوارٹر)

 وائزمین انسٹی ٹیوٹ کی تباہی + ویڈیو

توانائی اور تیل کے انفراسٹرکچر

  1. حیفا آئل ریفائنری (اسرائیل کی قدیم اور اہم ترین تیل کی تنصیبات میں سے ایک)
  2. اشدود پاور پلانٹ اور صنعتی زون (اسرائیل کی بجلی کی ضروریات کا اہم مرکز)
  3. حیفا پاور پلانٹ (صہیونی ریاست کا ایک بڑا بجلی گھر)

 ایران کے اسرائیلی انفراسٹرکچر پر حملے + ویڈیو

بندرگاہی اور بحری تنصیبات

  1. حیفا بندرگاہ (تجارتی، فوجی اور توانائی کے لحاظ سے اسرائیل کی معیشت کا اہم مرکز)
  2. اشدود بندرگاہ کے قریب تیل کی تنصیبات
  3. تمار گیس فیلڈ
  4. لیویاتھن گیس فیلڈ

 مقبوضہ علاقوں کے شمال سے جنوب تک ایرانی میزائلوں کے حملوں کی زد میں

میزائل حملوں کی 22 لہریں اور صہیونیوں کے 22 اہم اہداف + تصاویر اور ویڈیوزمیزائل حملوں کی 22 لہریں اور صہیونیوں کے 22 اہم اہداف + تصاویر اور ویڈیوز

اسرائیلی فضائی دفاع کی ناکامی

امریکی ریٹائرڈ افسر اسکاٹ رٹر کے مطابق، اسرائیل کا آہنی گنبد ایک "شرمندگی، مذاق اور پیسے کا ضیاع" ہے، جو ایرانی میزائلوں کے سامنے بے اثر ثابت ہوا۔

 آپریشن "وعدہ صادق-3" میں صیہونی ریاست کو ایران کا میزائل اور ڈرون طیاروں سے جواب + ویڈیو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha