17 اکتوبر 2025 - 22:42
ایران کی ایٹمی صنعت پر لگی پابندیوں پر مبنی قرداد کل ختم ہو رہی ہے

ایک سینئر روسی سفارت کار نے آج بروز جمعہ (17 اکتوبر 2025ع‍) کو یاد دہانی کرائی کہ ایران کے ساتھ 5 طاقتوں کا ایٹمی معاہدہ (JCPOA) کل 18 اکتوبر کو ختم ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی || ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ (JCPOA)" دس سال پہلے ایران اور مغرب کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام پر اختلافات ختم کرنے کی امید پر منعقد کیا گیا تھا، اور اس کی توثیق کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قرارداد 2231 منظور کی گئی اور اب کل یہ قرارداد معاہدے کی معاہدے کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا۔

یورپ میں تعینات بین الاقوامی فورموں میں روس کے مستقل مندوب میخائل اولیانوف نے آج جمعے کو ویانا میں سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس بات کی یاددہانی کرائی ہے۔

سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 20 جولائی 2015 کو منظور ہوئی تھی اور اس نے "جامع JCPOA" کی توثیق کی تھی۔

اس قرارداد کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام پر اقوام متحدہ کی پچھلی پابندیاں ختم کی تھیں، لیکن اس پروگرام پر ایک مخصوص مدت کے لئے نئی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

جے سی پی او اے (JCPOA) کی توثیق کے لئے منعقدہ قرارداد کی ایک اہم خاصیت اس میں "سن سیٹ کلاﺅﺯز" (مغرب کی شقیں) کی موجودگی تھی، جو طے کرتی تھیں کہ ایران پر لگائی گئی پابندیاں بتدریج اور مقررہ تاریخوں پر ختم ہونا ہیں۔

قرارداد 2231 کی کی میعاد اس کی شق 8 کے ذریعے ختم ہو جاتی ہے، جو طے کرتی ہے کہ قرارداد کی تمام دفعات "JCPOA انعقاد کے دن" (Adoption Day) سے ٹھیک 10 سال بعد ختم ہو جائیں گی۔ JCPOA کو اپنائے جانے کا دن 18 اکتوبر 2015 تھا۔

یہ تاریخ "خاتمے کا دن" (Termination Day) کہلاتی ہے اور یہ خود بخود JCPOA سے جڑی تمام نگرانیوں اور پابندیوں کو ختم کر دیتی ہے، سوائے اس کے کہ سلامتی کونسل اس سے پہلے کوئی نئی قرارداد منظور کر لے، اور ایسی کوئی نئی قرارداد منظور نہیں ہوئی ہے۔

اس قرارداد کی میعاد ختم ہونا JCPOA کے خاکے کا حصہ تھا اور یہ طے کیا گیا تھا کہ ایک دہائی کے بعد ایران کا جوہری معاملہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹ جائے گا اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی "بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سیف گارڈز" کے تحت ہی ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی کرے گی۔

میخائل اولیانوف کا X پیغام

اولیانوف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ان باتوں کی یاددہانی کراتے ہوئے لکھا ہے: "سلامتی کونسل کی قرارداد 2231، کی میعاد ـ جس نے 2015 کے جوہری معاہدے کی توثیق کی تھی، ـ کل اختتام پذیر ہو گی۔"

انھوں نے مزید کہا: "JCPOA بھی اب ختم ہو جائے گا۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ایران کے معاملے پر صرف "بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سیف گارڈز" کے جامع معاہدے کے تحت اس کی نگرانی کرے گی۔ ہم ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک نئی صورت حال کے گواہ ہوں گے۔"

پابندیوں کی بحالی کا دعویٰ

قرارداد 2231 کی میعاد ایسی صورت حال میں اختتام پذیر ہو رہی ہے کہ مغربی ممالک نے اس میں درج دفعات کے برعکس ایران کے خلاف پچھلی پابندیاں واپس لاگو کر دی ہیں۔

مغربی ممالک نے ایران پر JCPOA کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کی ایران کے خلاف پابندیاں 29 ستمبر 2025ع‍ سے بحال ہو چکی ہیں۔

اقوام متحدہ نے بھی اسی دن ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ سلامتی کونسل کی پابندیوں والی 6 قراردادیں، ـ قرارداد 1696 (2006 میں منظور شدہ)، قرارداد 1737 (2006 میں منظور شدہ)، 1747 (2007 میں منظور شدہ)، قرارداد 1803 (2008 میں منظور شدہ)، قرارداد 1835 (2008 میں منظور شدہ) اور قرارداد 1929 (2010 میں منظور شدہ) ـ JCPOA کے نفاذ سے پہلے کی طرح نافذ العمل ہوں گی۔

روس، چین اور ایران نے اس دعوے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ قرارداد 2231 کی تمام شقوں پر عمل، بشمول اس میں طے کردہ پابندیوں اور طریقہ کار کا، 18 اکتوبر 2025 کو ختم ہو جانا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha