18 اکتوبر 2025 - 00:09
قرارداد 2231 کی میعاد ختم ہونے سے پہلے عراقچی کا پیغام / اپنی خودمختاری پر بات چیت نہیں کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے قرارداد 2231 کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ایک پیغام میں زور دے کر کہا کہ ایران کے خودمختاری سے متعلق حقوق پر بات چیت نہیں ہو سکتی اور نہ ہی وہ سیاسی دباؤ میں آئے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || قرارداد 2231 کی میعاد ختم ہونے سے پہلے سید عباس عراقچی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقدہ غیر وابستہ تحریک کے وزرا کے اجلاس میں، 120 سے زیادہ ممالک اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے ایران کے ساتھ شامل ہوئے:

سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 میعاد کل 18 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی، اور اس طرح ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی تمام سابقہ پابندیاں ختم ہو جائیں گی اور ایران اس کونسل کے ایجنڈے سے ہٹ جائے گا۔

ایران، جو ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے دستخط کنندگان میں سے ایک ہے، اب صرف اسی معاہدے کے تحت اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کا پابند ہوگا۔ ان ذمہ داریوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے کسی بھی پہلو پر کوئی پابندی نہیں عائد نہیں ہوتی، اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون صرف جامع حفاظتی معاہدے کے فریم ورک کے اندر اور اسلامی مشاورتی اسمبلی (پارلیمان) کے منظور کردہ حالیہ قانون کے مطابق ہوگا۔

چند الگ تھلگ حکومتوں کی طرف سے اٹھائے گئے غیر قانونی اقدامات کو اکثریتی ممالک نے مسترد کر دیا ہے۔ جو لوگ حقیقت کو مسخ کرنے پر اصرار کر رہے ہیں، وہ اپنے موجودہ راستے پر چل کر مزید الگ تھلگ ہو جائیں گے۔

ایران کی خودمختاری سے متعلق حقوق پر بات چیت نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ایران کسی سیاسی دباؤ میں آتا ہے۔ دنیا پر قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے، نہ کہ زور و جبر کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha