18 اکتوبر 2025 - 08:29
مآخذ: ابنا
امریکہ میں پاک بحریہ کے سربراہ کی اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں، بحری سلامتی پر تبادلہ خیال

اے پی پی  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے سرکاری دورۂ امریکہ کے دوران اعلیٰ امریکی عسکری اور دفاعی حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون، بحری سلامتی اور خطے میں استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اے پی پی  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے سرکاری دورۂ امریکہ کے دوران اعلیٰ امریکی عسکری اور دفاعی حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون، بحری سلامتی اور خطے میں استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے واشنگٹن میں امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے سیاسی و عسکری امور سمیت امریکی بحریہ کے ڈپٹی آپریشنز کمانڈر اور کوسٹ گارڈ کے ڈپٹی کمانڈر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے دورے کے دوران امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان بحری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور سمندری سلامتی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے ان ملاقاتوں میں سمندری سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمرل نوید اشرف کا یہ دورہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بحری تعاون کو مزید وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان عسکری وفود کے تبادلے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل رواں برس جولائی میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی ایک سرکاری دورے پر امریکہ گئے تھے، جہاں انہوں نے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے حکام اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ان کا یہ دورہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل (فائیو اسٹار) سید عاصم منیر کے امریکہ کے دورے اور اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے محض دو ہفتے بعد عمل میں آیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha