22 جولائی 2025 - 15:01
دنیا کا عجیب ترین مذہب: دروزیہ

دروزی فرقہ اسماعیلیہ سے الگ ہونے والا گروہ ہے۔ یہ لوگ بعض اعتقادی مفاہیم میں مسلمانوں سے بالکل مختلف ہیں۔

دروزی مذہبی اور سماجی لحاظ سے دربستہ باطنی معاشرے کو تشکیل دیتے ہیں اور غیر معروف اور انجانے عقائد کے حامل ہیں؛ حتیٰ کہ ان کی آبادی بھی نامعلوم ہے۔

اندازے کے مطاب دروزوں کی کل آبادی 10 لاکھ کے قریب ہے جن میں سے 30 فیصد کا مسکن مقبوضہ جولان (یا گولان) ہے، اور تقریبا دو لاکھ دروزی لبنان میں رہائش پذیر ہیں۔ ان میں سے کچھ امریکہ، آسٹریلیا، ونزویلا، اردن اور بعض دوسرے ممالک میں رہتے ہیں۔

دروزی خود کو مسلمان نہیں سمجھتے، اور تاریخ میں بھی مسلم علماء اور مراجع نے انہیں مسلمان نہیں گردانا ہے گوکہ کچھ فقہاء کی رائے مختلف ہے۔

دروزی قرآن کو مانتے ہیں! لیکن اصول دین میں ان کا عقیدہ مختلف ہے؛ مثال کے طور پر وہ تناسخ کی ایک خاص قسم پر عقیدہ رکھتے ہیں جو کہ عقیدہ معاد و آخرت سے متصادم ہے۔

دروزیہ کی نوعیت اصطفائی (Eclectic) ہے، یہ تضادات کا مجموعہ اور یہودیت، عیسائیت اور زرتشیت کا آمیزہ ہے۔

رسائل الحکمہ دروزیوں کی اہم ترین کتاب ہے۔

درزویوں کی زبان اور ثقافت عرب ہے لیکن وہ غیر دروزی عربوں اور غیر عربوں کے ساتھ شادی بیاہ نہیں کرتے اور کسی کو اپنے اندر داخل ہونے اور دروزیت قبول کرنے کی اجازت نہيں دیتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید تفصیل:

دروزی ایک مذہبی گروہ ہیں جو بنیادی طور پر شام، لبنان، اسرائیل اور اردن میں رہتے ہیں۔ ان کا تعلق اسماعیلیہ کی ایک شاخ سے ہے، لیکن ان کے عقائد اور رسومات اسلام سے کافی مختلف ہیں۔

دروزی مذہب کی بنیادی نکات:

  1. بانی: دروزی مذہب کی بنیاد 11ویں صدی میں حاکم بامراللہ (Fatimid Caliph) کے دور میں رکھی گئی، جسے دروزی خدا کا اوتار مانتے ہیں۔
  2. مرکزی رہنما: حمزہ بن علی اور درازی (جس کے نام پر "دروزی" نام پڑا) نے اس مذہب کو منظم کیا۔
  3. مقدس کتاب: ان کی مقدس کتاب "رسائل الحکمة" (حکمت کے خطوط) ہے۔

اہم عقائد:

  • تناسخ (Reincarnation): دروزی عقیدے کے مطابق، روح ایک جسم سے دوسرے جسم میں منتقل ہوتی رہتی ہے۔
  • جسمانیت: وہ سمحتے ہیں کہ خدا مختلف زمانوں میں انسانی شکل میں ظاہر ہوتا رہا ہے۔
  • پوشیدہ علم: ان کا مذہب باطنی تفسیر پر زور دیتا ہے، اور کچھ تعلیمات صرف اہم رازدان  لوگوں "عُقّال" کو بتائی جاتی ہیں۔ عقال کو دروزی مذہب کے باطنی (Esoteric) علوم سکھائے جاتے ہیں، جن میں تناسخ، الوہیت کے راز، اور روحانی تکمیل جیسے موضوعات شامل ہیں۔

معاشرتی نظام:

  • دروزی ایک بہت ہی منظم اور بند کمیونٹی ہیں، انے کے ہاں مذہبی رہنما "عُقال" کا بڑا اثر و رسوخ ہوتا ہے۔ اور عام لوگ "جہال" کہلاتے ہیں۔
  • وہ اپنے عقائد کو غیر دروزیوں سے چھپاتے ہیں اور شادیاں اپنی برادری کے اندر ہی کرتے ہیں۔

دروزی اپنے آپ کو "موحدون" (توحید ماننے والے) کہتے ہیں اور وہ اسلامی فرقوں سے الگ ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha