اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری جنرل اور معروف شیعہ رہنما مولانا یعسوب عباس نے کہا ہے کہ حجاب کی وجہ سے طلباء کو اسکول سے نکالنا سراسر غیرانصاف ہے اور اس طرح کے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے حجاب کی بہت تاکید کی ہے اور یہ عورت کی عزت و وقار کا بنیادی سبب ہے۔
مولانایعسوب عباس نے مزید کہا کہ ہر قیمتی چیز کو حفاظت کے لیے پردے میں رکھا جاتا ہے، اسی طرح حجاب بھی خواتین کی عزت و احترام کا ضامن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے غیرمنصفانہ اقدامات نہ صرف طالبات کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ ہندو مسلم بھائی چارے کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ ایسے واقعات کی دوبارہ روک تھام ہو اور ملک میں مذہبی رواداری کو فروغ ملے۔
آپ کا تبصرہ