بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایران کے خلاف کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع ہونے والی امریکی جنگ، حالیہ ضمنی انتخابات میں ری پبلکنز کی بھاری شکست کا سبب بنی اور ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کی، جس کے بعد وہ حکومت کی مالی امداد کے کسی بھی پیکیج میں ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔
دریں اثنا ٹرمپ پینٹاگون کے بجٹ میں نمایاں اضافے اور جنگ جاری رکھنے کے لئے خصوصی مالی وسائل کا خواہاں ہے۔
امریکی حکومت کے پاس 11 دسمبر تک بجٹ قانون منظور کرنے کا وقت ہے، ورنہ وفاقی حکومت کی کچھ سرگرمیاں معطل ہو جائیں گی۔
ری پبلکنز کے پاس جنوری میں کانگریس کا کنٹرول ڈیموکریٹس کو منتقل ہونے سے پہلے وفاقی اداروں کی پالیسیوں پر اثر ڈالنے کا آخری موقع ہے، اسی لئے وہ جلد از جلد کچھ سالانہ بجٹ بل منظور کرانا چاہتا ہے۔ کانگریس نے ماضی میں بھی بجٹ قراردادوں کے ذریعے فوجی تنازعات کی مالی امداد بند کی ہے، مثلاً ویتنام جنگ کے دوران، تاہم صدور نے اپنے لئے مسلح افواج کی کمان کے لئے ہمیشہ وسیع اختیارات اپنے پاس رکھے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ