7 نومبر 2026 - 00:42
ابتدائی جہاد - 2

- زمانے نے کروٹ لی ہے اور اسی لئے انقلاب اسلامی کے رہبر معظم ـ اور یقیناً انقلاب کے حقیقی پیشروؤں اور ہراول دستوں کے ساتھ ـ 'سپر پاور' کی حالت اختیار کر لی ہے ایسا موقف جو دنیائے کفر کے مقابلے میں جارحانہ ہے۔ / ہم [محض دفاعی حالت اور ابتدائی جہاد پر مبنی جارحانہ حالت میں] اس کلیدی اور تزویراتی فرق کی اہمیت کو جتنا بھی اجاگر کریں، پھر بھی کم ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

• ایران تیسری جنگ میں ایران اپنے دفاع (Self Defense) کے مرحلے سے آگے بڑھ چکا ہے

- ایران طویل عرصے سے دفاعی حالت میں تھا، لیکن اب اس نے دنیائے کفر کے مقابلے میں حملے کی حالت اختیار کی ہے۔

- ایران بہانے کا منتظر ہے تاکہ جنگ کو پوری دنیا میں مستکبر دشمن مستکبر کے تمام مفادات تک پھیلا دے۔

- ایران نے اپنی طاقت کی تلوار ـ جو اس نے تیار کی ہے ـ مکمل طور پر کھلے عام بلند کر دی ہے اور اس کا انتظار کر رہا ہے کہ دشمن اسے دوبارہ کوئی بہانہ دے دے۔ اس کا مطلب ہے کہ

- ہمیں خطے میں اور پھر دنیا کے دور دراز علاقوں میں عوامی تحریکوں کی توسیع کا انتظار کرنا چاہئے۔ پہلے سے کہیں زیادہ، کہیں زیادہ وسیع اور کہیں زیادہ مؤثر۔

• ہمارا دشمن خبیث ہے لیکن ہم بھی ایک سپرپاور ہیں

- یہ فرق بھی اہم ہے کہ آج ایرانی عوام اور دنیا کے باسی دونوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ ایران کا دشمن فریق فطرتاً خبیث، مجرم اور مستکبر ہے۔ یوں

- نیز طرح سب کو مکمل طور پر معلوم ہے کہ بین الاقوامی معاہدے دشمن نے خود ہی، مکمل طور پر، توڑ دیئے ہیں اور وہ ان معاہدوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔

- یہ وہ مُقَدَّمات اور تمہیدات ہیں جو ایران اور محاذ مزاحمت کی حکمت و ذہانت نے ان سالوں میں حاصل رقم کی ہیں، چنانچہ اب

- ایران خود کو ایک بلا مقابلہ سپر پاور سمجھتا ہے۔

- دنیا کے ساتھ ایران کے تعلق کی نوعیت مکمل طور پر بدل گئی ہے۔

• ایران اب محض وہ اپنا دفاع نہیں کرتا

- ایران محض دفاع، کے مرحلے سے گذر چکے ہیں،

- امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ایران کا کوئی عہد و پیمان نہیں جس کی اس کو پابندی کرنا پڑتی ہو، اور اب

- ایران پر ہر وار کا مطلب، ایران کے نزدیک ابتدائی جنگ شروع کرنے کا بٹن دبانا ہوگا۔

• رہبر معظم کا نقطۂ نظر شاید کچھ لوگوں کے لئے ناقابل ادراک ہو

- رہبر معظم کا یہ نقطہ نظر ہم میں سے بہت سے لوگوں اور کئی داخلی اور عالمی سیاستدانوں ـ بشمول مسلمان اشرافیہ ـ کی عام سمجھ سے بہت بالاتر ہے اور یہ ایک فطری امر بھی ہے،

- ہم برسوں سے دفاعی حالت میں رہے ہیں، لیکن اب صورتحال بالکل مختلف ہے،

- زمانے نے کروٹ لی ہے اور اسی لئے انقلاب اسلامی کے رہبر معظم ـ اور یقیناً انقلاب کے حقیقی پیشروؤں اور ہراول دستوں کے ساتھ ـ 'سپر پاور' کی حالت اختیار کر لی ہے ایسا موقف جو دنیائے کفر کے مقابلے میں جارحانہ ہے۔ اور

- ہم [محض دفاعی حالت اور ابتدائی جہاد پر مبنی جارحانہ حالت میں] اس کلیدی اور تزویراتی فرق کی اہمیت کو جتنا بھی اجاگر کریں، پھر بھی کم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: علی مہدیان

ترتیب و ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha