21 ستمبر 2026 - 14:45
ہم جارحوں کو مزید شکستوں کا مزہ چکھائیں گے، جنرل اسٹاف مسلح افواج

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے 'ہفتۂ دفاعِ مقدس' کے موقع پر ایک بیان میں کہا: مسلح افواج قومی مفادات، قوم کے حقوق اور ایران کی علاقائی سالمیت کے تحفظ میں کوتاہی نہیں کریں گی اور امریکی و صہیونی جارحوں اور ان کے اتحادیوں کو مزید شکستوں کا تلخ مزہ چکھائیں گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے 'ہفتۂ دفاعِ مقدس' کے ہفتے کے موقع پر ایک بیان میں جاری کیا جس کا متن درج ذیل ہے:

اس بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

مورخہ 31 شہریور (22 ستمبر) اسلامی انقلاب کی تابناک تاریخ میں ایک عظیم حماسے کی یاد آوری کا دن ہے؛ وہ دور جب ثابت قدم ایرانی قوم نے پختہ ایمان اور یکجہتی نے ـ آٹھ سالہ دفاع مقدس میں بعثی دشمنوں کی فوجی جارحیت اور مشرق و مغرب کی سپر طاقتوں کے ہر قسم کے سیاسی، سیکیورٹی اور اقتصادی دباؤ کے سامنے ـ ایک ناقابلِ عبوربند باندھ لیا اور دنیا کے فوجی اور تزویراتی میدان میں تمام عالمی روایتی طور طریقوں اور حساب کتاب کو الٹ کر، اپنے عزیز ملک کی مقدس سرزمین کا ایک بالشت بھی کھوئے بغیر، تسلط پسند عالمی استکبار اور امریکہ پرااکسی قوت ـ یعنی بعثی عراقی رجیم ـ پر ایک ناقابلِ تلافی شکست مسلط کر دی۔

آٹھ سالہ دفاع مقدس کے قیمتی اسباق اور تجربات نے ملک کی بے مثال دفاعی طاقت اور مضبوطی کے بلوغ و ارتقا کے عمل کو "قویّ ایران" کی طرف آگے بڑھایا اور سبب بنا کہ مغرور امریکہ اور مجرم اور طفل کُش صہیونی رجیم اسلامی جمہوریہ ایران پر اپنی مسلط کردہ 12 روزہ جنگ اور بعدازاں جنگ ِرمضان میں، مبعوث قوم اور مسلح افواج میں قوم کے بہادر اور دلیر فرزندوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے اور سر خم کرنے پر مجبور ہوجائیں۔

موجودہ حالات میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ـ خدائے متعال پر بھروسے، بہادر عوام کی حمایت، مقامی مقامی سائنسز اور دفاعی صنعتوں اور جدید فوجی ٹیکنالوجیوں میں تزویراتی خود انحصاری کی بنیاد پر، مغربی ایشیا میں امریکہ اور جعلی صہیونی رجیم کے سیکیورٹی ڈھانچوں اور تزویراتی مفادات کو بھاری نقصان پہنچا کر، ـ سیکیورٹی کے معاملات کو امت اسلامی اور شریف ایرانی قوم کے حق میں تبدیل کر دیا ہے؛ ایرانی ترتیبات کے ساتھ آبنائے ہرمز کا انتظام، زوال پذیر، ہالی ووڈ کی فلموں کے اداکاروں کی اداکاری کرنے والی دہشت گرد امریکی فوج کی کھوکھلی ہیبت کا گر جانا اور بچوں کی قاتل صیہونی فوج کو ذلیل کرنا؛ اس نئی حقیقت کی واضح مثالیں ہیں۔

ایران کی ثابت قدم اور ہرگز نہ تھکنے والی قوم، اللہ کے فضل سے، ایمان کی بنیاد پر اور قومی تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، امریکی۔صہیونی دشمنوں کے جسم پر لگائی گئی بھاری ضربوں کے بعد، دشمن کے مشترکہ حملوں ـ  بالخصوص اقتصادی، ادراکی اور ابلاغیاتی جنگوں ـ کے مقابلے میں بھی، پوری قوت کے ساتھ، عالمی استکبار کے سیاہ کارنامے میں ایک اور شکست کا اضافہ کرے گی۔

جنرل اسٹاف مسلح افواج اور مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر، اسلامی انقلاب کے رہبرِ کبیر حضرت امام خمینی (رضوان اللہ تعالی علیہ) اور قائدِ شہیدِ امت حضرت امام خامنہ ای (قدس سرہ) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اور آٹھ سالہ دفاع مقدس اور مسلط کردہ دوسری اور تیسری جنگوں میں تمام گرانقدر شہداء اور غازیوں اور ان کے معزز خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور انقلاب اسلامی کے رہبر معظم، حضرت آیت اللہ امام سید مجتبی حسینی خامنہ ای (مدظلہ العالی) سے تجدید عہد کرتے ہوئے، شریف ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ:

اسلامی جمہوریہ کی فوج، سپاہ پاسداران، وزارت دفاع، سیکورٹی فورسز اور بسیج میں اسلام کے تمام مجاہدین اور ملک کے سرحدی محافظین، پیارے ایران کے قومی مفادات، قوم کے حقوق اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں دشمن کے سامنے کوئی کوتاہی نہیں کریں گے اور ایرانی قوم پر جارحیت کرنے والوں اور بدخواہوں، بالخصوص امریکی-صہیونی دشمنوں اور ان کے اتحادیوں کو مزید شکستوں کا تلخ مزہ چکھائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha