6 اکتوبر 2026 - 22:38
انصار اللہ: تعز کی صورتحال سے متعلق سعودی دعوے جھوٹے، زمینی حقیقت مختلف ہے

یمن کی انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے تعز میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کی پیش قدمی اور کامیابی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینی صورتحال ان دعووں سے بالکل مختلف ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، محمد البخیتی نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے تعز صوبے میں پیش قدمی سے متعلق سعودی حمایت یافتہ عناصر کے حالیہ دعووں کو جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ حقیقتِ حال اس کے برعکس ہے۔

البخیتی نے کہا کہ صنعا نے جنگ کو شمال اور جنوب کے درمیان تنازع میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کیا، تاہم سعودی فورسز نے اس حکمت عملی کا فائدہ اٹھایا۔ ان کے بقول جب سعودی حمایت یافتہ عناصر اپنی مبینہ کامیابیوں کی خبریں پھیلا رہے تھے، اس وقت ان کی فورسز تعز میں مکمل طور پر محاصرے میں تھیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب یمنی فورسز نے سکیورٹی خلا کو بھی پُر کرلیا ہے، جس کے بعد یہ فورسز یمنی جنگجوؤں کے لیے آسان ہدف بن گئی ہیں۔

انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے تعز کو غیر جانب دار رکھنے کے لیے صنعا کی جانب سے پیش کیے گئے امن منصوبے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ مخالف فریق نے غیر منطقی شرائط عائد کرکے اس اقدام پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha