بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی || صہیونی میڈیا "اسرائیل نیشنل نیوز" (اروتز شیوا) نے اردن کے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ایرانی میزائل جو منگل کی رات اس ملک کی طرف فائر کئے گئے تھے، ایک ہوٹل کو لگے جہاں امریکی فوجی افسران قیام پذیر تھے۔
منگل کی شام تھی جب اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے امریکی فوج کے جارحانہ حملوں کے جواب میں، اردن میں امریکی اڈوں کے خلاف وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کئے۔
ایران کے تعزیری حملوں کے بعد، اردن کی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ "فضائی دفاعی نظاموں نے 13 بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کیا جن میں سے 10 کو روک کر تباہ کر دیا گیا اور تین میزائل مبینہ طور پر دور دراز کے [آبادی سے خالی] علاقوں میں جا گرے!" اردن کی فوج نے اپنے دعوؤں میں مزید کہا کہ اس حملے سے کوئی مالی یا جانی نقصان ہؤا ہی نہیں!!
جبکہ صہیونی میڈیا نے بتایا کہ اردن میں امریکی اڈوں کے قریبی علاقوں میں ریسکیو ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینسوں کی وسیع سرگرمی دیکھی گئی ہے اور مقامی ذرائع نے حملے کا نشانہ بننے والے امریکی اڈوں سے زخمیوں اور لاشوں کی منتقلی کی تصاویر جاری کی ہیں۔
سیٹلائٹ تصاویر نے اردن کے شہزادہ حسن ایئر بیس پر ایرانی میزائلوں کے اثرات دکھا دیئے ہیں:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ