31 اگست 2026 - 07:01
اردن میں امریکی دشمن کے فوجی بنیادی ڈھانچوں اور جنگی طیاروں کے ہینگرز کو تباہ کر دیا، سپاہ پاسداران + ویڈیو

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان نمبر 2 میں اعلان کیا گیا کہ چند لمحے قبل سپاہ کے جانباز ایرواسپیس کے رزمندگان نے امریکی-صہیونی دشمن کے جزیرہ لارک پر فضائی حملے کے جواب میں، جارح کو سزا دینے کی کارروائی میں، "یا محمدابن عبداللہؐ" کے کوڈنیم کے ساتھ ایک مشترکہ میزائل - ڈرون آپریشن میں، اردن میں دو امریکی فضائی اڈوں 'ملک حسین بیس اور الازرق موفق السلطی بیس، میں تعینات دشمن کے جنگی طیاروں کے ہینگرز اور تکنیکی اور اوورہالنگ کے بنیادی ڈھانچوں کو بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے تباہ کر دیا۔

سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان نمبر 2 حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ

﴿فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ﴾

ایرانِ اسلامی کے شریف اور بیدار عوام!

میدان میں آپ کی 183 راتوں سے جاری مسلسل اور تاریخ ساز حماسی موجودگی نے دشمن کو حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، اور مستضعفین کے لئے امید افزا اور مجاہدینِ اسلام کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔

چند لمحے قبل سپاہ کی جانباز ایرواسپیس فورس کے مجاہدین نے ایران کے لارک جزیرے پر امریکی-صہیونی دشمن کی فضائی جارحیت کے جواب اور 'جارح کے خلاف تعزیری کارروائی' کے ضمن میں، "یا محمدابن عبداللہؐ" کے کوڈنیم کے ساتھ ایک مشترکہ میزائل - ڈرون آپریشن میں، اردن میں دو امریکی فضائی اڈوں 'ملک حسین بیس اور الازرق موفق السلطی بیس، میں تعینات دشمن کے جنگی طیاروں کے ہینگرز اور تکنیکی اور اوورہالنگ کے بنیادی ڈھانچوں کو بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے تباہ کر دیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خبردار کیا: دشمن کی جارحیت اور جرائم کا جاری سلسلہ، آبنائے ہرمز پر اسلامی جمہوریہ کے کنٹرول کو کمزور کرنے کے حوالے سے واشنگٹن کی مایوسی کا علاج نہیں کر پائے گا اور ہر فائر کا جواب مزید تباہ کن کارائیوں سے دیا جائے گا۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha