بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر دفاع، بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا نے سوشل میڈیا پر صہیونیت زدہ مغرب سے مخاطب ہوکر ایک پیغام میں لکھا: ایران کی ہزاروں سالہ تاریخ کا مطالعہ کرو تاکہ سمجھ سکو کہ ملت ایران کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہئے۔
انھوں نے لکھا:
- ایران نے عملی میدان میں علاقائی طاقت کے فارمولے بدل دیئے اور ثابت کیا کہ 'مارو اور بھاگو'، 'سمندروں کے پیچھے سے لشکرکشیوں'، 'اور دھونس دھمکیوں' کا دور اختتام پذیر ہو چکا ہے۔
- مضحکہ خیز ابلاغی اور تشہیری ڈرامہ بازی میدان کے حقائق اور 'فاتح فریق' کو نہیں بدلا کرتی۔
- ایران کی ہزاروں سالہ تاریخ کا مطالعہ کرو تاکہ سمجھ سکو کہ ملت ایران کے ساتھ احترام سے بات کرنا [اور احترام سے پیش آنا] چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ