اہل بیت نیوز ایجسنی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنی صدارتی مدت کے تیسرے سال کے آغاز پر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں عوام کو درپیش معاشی اور معاشی ضروریات سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال، جاری جنگی حالات اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں فوجی شعبے میں ہونے والی پیش رفت اور موجودہ دفاعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے وسائل کی فراہمی اور اخراجات کے مؤثر انتظام سے متعلق مختلف تجاویز پر بات چیت ہوئی۔
اس کے علاوہ ریال، زرمبادلہ اور توانائی کے وسائل کے انتظام، مالی ضروریات پوری کرنے کے طریقہ کار اور بیرونی ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کو مزید مؤثر بنانے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔
آپ کا تبصرہ