9 اگست 2026 - 17:51
جماعت اسلامی پاکستان کا بڑا مطالبہ؛ ایران سمیت مزید اسلامی ممالک ’’مکہ دفاعی معاہدے‘‘ میں شامل ہوں

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان طے پانے والے ’’مکہ دفاعی معاہدے‘‘ کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایران، قطر، انڈونیشیا، ملائیشیا اور بنگلہ دیش سمیت مزید مسلم ممالک کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اسلامی دنیا کے اتحاد کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم امہ کی دیرینہ خواہش رہی ہے کہ اسلامی ممالک اور مسلمان اقوام متحد ہوکر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہوں۔ ان کے مطابق ’’مکہ دفاعی معاہدہ‘‘ دفاع، سفارت کاری، دفاعی صنعت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں اسلامی ممالک کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے معاہدے کو مزید وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قطر، ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا اور بنگلہ دیش کو بھی اس دفاعی معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے مزید کہا کہ مسلم ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈے ان کے تحفظ کے لیے نہیں بلکہ امریکی مفادات اور اہداف کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha