25 جولائی 2026 - 20:38
عرب ریاستوں کے عوام کو فوری نوٹس؛ امریکی فوجیوں کے خفیہ ٹھکانوں اور مکانات سے 500 میٹر کے دائرے تک دور ہوجاؤ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا: ہم کی [جبری] میزبان ریاستوں کے عوام کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر امریکی فوجیوں کے خفیہ ٹھکانوں اور خفیہ مکانات سے 500 میٹر کے دائرے تک دور ہوجائیں تاکہ محفوظ رہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا:

بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ

﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾

خطے میں امریکی اڈوں کی [جبری] میزبانی کرنے والے ممالک کے معزز لوگو!

طفل کُش امریکی حکومت نے پانچ ماہ قبل بغیر کسی منطقی وجہ اور قانونی جواز کے، دنیا کے ممتاز ترین مذہبی عالم اور سیاسی راہنما کو شہید کرنے اور بیک وقت پرائمری اسکلوں کے 168 معصوم طلبہ و طالبات کو شہید کرنے کے ساتھ، ہمارے خلاف جارحانہ جنگ کا آغاز کیا۔

ایران نے 40 دن کی فتح مند جنگ کے بعد، جب کہ وہ جنگ کو پوری طاقت کے سے جاری رکھ سکتا تھا، خطے میں امن و سکون کی واپسی کے لئے انتہائی درگذر کے ساتھ ان ہی مجرموں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے اور جنگ بندی کی یادداشت پر دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

لیکن امریکہ کی مجرم  طینت اور ذاتی درندگی سبب بنی کہ مفاہمت کی یادداشت کے پہلے دنوں سے ہی اس نے جھڑپیں دوبارہ شروع کر دیں اور وعدے پامال کئے اور آخر کار 12 جولائی سے باضابطہ طور پر یادداشت کو منسوخ کر کے جنگ دوبارہ شروع کر دی۔

جنگ دوبارہ شروع ہونے کے 13 دن گذرنے کے بعد، امریکہ کی دوبارہ شکست کے آثار نمایاں ہو گئے اور دشمن سمجھ گیا کہ جنگی کارروائیوں سے وہ ہماری مسلح افواج پر غالب نہیں آ سکتا۔ لیکن تعطل سے نکلنے کے لئے پیچھے ہٹنے کے بجائے اس نے جنگی جرائم کا سہارا لیا اور پلوں، ماہی گیری کے گھاٹوں، لوگوں کی کشتیوں اور لانچوں، راہ گذرتی گاڑیوں اور ریلوے لائنوں اور سڑکوں پر قائم سرنگوں کو نشانہ بنایا اور شہریوں کو شہید کیا یہاں تک کہ گذشتہ روز عراق کی سرحد پر اربعین حسینی(ع) کے زائرین کو شہید اور زخمی کرکے اس نے اپنے جرائم کو عروج تک پہنچایا اور اپنی یزیدی حقیقت کو مزید عیاں کر دیا۔

یقینی امر ہے کہ امریکی فوج کے جرائم جاری رہنے کی صورت میں، ہمارا ایجنڈا مجرموں سے قصاص لینا ہے، اور چونکہ جارح امریکی فوج کے بہت سے افسران اور سپاہی، مجاہدینِ اسلام کے حملوں کی زد میں آنے کے خوف سے اپنے اڈے چھوڑ کر [اپنے زیر قبضہ عرب ریاستوں کے] شہروں کی عام  اور غیر فوجی عمارتوں سے اپنے جرائم کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔ چنانجہ

ہم امریکی فوج کی [جبری] میزبان ریاستوں کے عوام کو، خبردار کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر امریکی فوجیوں کے خفیہ ٹھکانوں اور انجانی رہائش گاہوں سے 500 میٹر کے دائرے تک دور ہوجائیں تاکہ محفوظ رہیں۔

خطے کے عوام قابض امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت، خفیہ ٹھکانوں اور چھپنے کے مقامات اور عمارتوں کا پتہ دینے کے لئے سپاہ پاسداران کے ٹیلیگرام اکاؤنٹ

"@sepahnewsiradmin" یا سپاہ کی ویب گاہ کے لنک "sepahnews.ir" سے رجوع کریں۔

﴿إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ یَنْصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha