25 جولائی 2026 - 21:43
ٹرمپ کا الیکشن-2028 کی ٹوپی پہن کر اعلان: تیسری بار صدارتی امیدوار بنوں گا!

ڈونلڈ ترامپ نے وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے عشایئے کی تقریب میں تقریر کے دوران طنزیہ لہجے میں کہا کہ اس کا ارادہ ایک بار پھر وائٹ ہاؤس جانے کا ہے!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ پیڈوفائل، قاتل اور دہشت گرد امریکی صدر نے ایک بار پھر امریکی آئین کے برعکس تیسری صدارتی مدت کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا، مگر اس بار طنزیہ لہجے میں۔

ٹرمپ نے جمعہ کی شب واشنگٹن میں منعقدہ وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن (White House Correspondents' Association) کے سالانہ عشائیے کی تقریب کے موقع پر ہال میں حاضر صحافیوں سے کہا کہ وہ چوتھی بار صدارتی انتخابات کے لئے نامزد ہوگا تاکہ وائٹ ہاؤس میں اپنی تیسری مدت کو ممکن بنا سکے۔

یہ تقریب اپریل میں ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد ملتوی کر دی گئی تھی، اور جمعہ کی شب پہلے بارے منعقد ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکہ کے اہم ذرائع ابلاغ کے ساتھ ٹرمپ اور اس کی انتظامیہ کے تعلقات عام طور پر کشیدہ رہتے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی ایک گھنٹہ طویل تقریر میں ایک بار پھر "جعلی خبروں والے ذرائع ابلاغ" پر تنقید کی اور تقریب میں موجود کچھ صحافیوں اور اپنے چند سیاسی حریفوں کو طعن و طنز کا نشانہ بنایا۔

اس نے اپنی تقریر کے آخر میں طنزیہ لہجے میں کہا "اسی لئے آج رات، تاکہ یہ عیاں کر دوں کہ میں میڈیا کو کتنی اہمیت دیتا ہوں اور میں آپ کے ناظرین اور سامعین کی تعداد کو بچانا چاہتا ہوں!! مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میرا ارادہ ہے ـ اور یہ کسی حد تک ایک خاص خبر ہے ـ میرا ارادہ ہے کہ میں ریاستہائے متحدہ کے صدارتی انتخابات کے لئے چوتھی بار متواتر، نامزد ہو جاؤں"۔

ٹرمپ نے بعدازاں  ایک سرخ ٹوپی نکال کر سر پر رکھ لی جس پر لکھا ہؤا تھا: "Trump 2028".

ٹرمپ بارہا ایسے بیانات دے چکا ہے جو صدارت کی تیسری مدت کے لئے انتخابات میں اس کی ممکنہ شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ حالانکہ امریکی آئین کی ایک ترمیم کے مطابق، ـ جو اس ملک کا اعلیٰ ترین قانون شمار ہوتی ہے، ـ کوئی بھی شخص دو مدتوں سے زیادہ صدر نہیں بن سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha