بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا:
- امریکہ آبنائے ہرمز میں مداخلت کرکے دنیا کو تیل اور گیس کی فراہمی کی سلامتی کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے اور اسے جوابدہ ہونا چاہئے۔
- ہم آبنائے ہرمز پر ایران کی حکمرانی اور انتظام بدستور، پوری طاقت کے ساتھ نافذ رکھیں گے اور اغیار اور ان کے اتحادیوں کو ایرانی قوم کی مرضی کے سامنے جھکنے اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور کریں گے۔
- جس طرح ہم نے دشمن کی جارحیت کے آغاز میں امریکی رہنماؤں کے وہمیہ اہداف کی سطح، آبنائے ہرمز کھولنے تک نیچے گرا دی ہے، اسی طرح ان کی نئی شرانگیزی میں انہیں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ذلت اور بے بسی سے دوچار کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110


آپ کا تبصرہ