14 جولائی 2026 - 01:08
ہم نے امریکی دشمن کے اڈوں اور ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا، ایران آرمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف بار بار کی جارحیتوں اور حملوں کے جواب میں، خطے میں متعدد امریکی فوجی اہداف بشمول کویت میں فوجی تنصیبات اور ایک امریکی بحری جہاز کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بار بار کی شرانگیزیوں اور جارحیتوں کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے چند گھنٹے قبل کویت میں دہشت گرد امریکی فوج کے مواصلاتی نظام، ایندھن کے ٹینک، پیٹریاٹ دفاعی نظام، کنٹرول ٹاور اور گولہ بارود کے گوداموں کو اپنے تباہ کن ڈرونز کے حملے کا نشانہ بنایا۔

نیز اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے بعض فوجی مراکز پر میزائل حملوں کے جواب میں کروز میزائیل فائر کرکے امریکی دشمن کے ایک بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنایا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے نادان دشمنوں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ وہ عظیم ایرانی قوم کی استقامت، اتحاد اور یکجہتی سے امام شہیدان کے راستے کو جاری رکھنے اور اس الٰہی سرزمین کی حقانیت کے دفاع میں سبق لیں، مزید کہا: ایران کے دفاعی حملے جارحیتوں کے جواب میں اور عہدشکن دشمن کی شرانگیزیوں کی سطح کے مطابق ڈیزائن کیے گئے ہیں اور طاقت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے احمق دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ انہیں امام شہداء کی راہ پر گامزن رہنے کے امتداد، اس الہی سرزمین کی حقانیت کے دفاع میں عظیم ایرانی قوم کی استقامت، اتحاد اور سالمیت، سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔

فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا: ایران کی دفاعی کاروائیاں دشمن کی جارحیت اور عہد شکن دشمن کی شرانگیزیوں کی سطح کے تناسب سے ڈیزائن کی جاتی ہیں اور یہ کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha