29 جون 2026 - 13:41
مآخذ: ابنا
پاکستان اور یورپی یونین میں ایران سے متعلق حالیہ پیش رفت پر مشاورت

پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس کے درمیان خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال، خصوصاً ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مفاہمت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس کے درمیان خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال، خصوصاً ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مفاہمت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بات چیت کے دوران اسحاق ڈار نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کی مکمل پابندی کریں، کیونکہ ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ کشیدگی اس نازک جنگ بندی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تحمل، سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات ناگزیر ہیں۔

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے بھی جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام فریقوں کے درمیان رابطے اور سفارتی ذرائع ہر صورت کھلے رہنے چاہییں تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha