ایران لبنان اور مزاحمت کے ساتھ کھڑا ہے/ اجازت نہیں دیں گے کہ لبنانی حکومت اسرائیل کی ہر بات مان لے، حسن الحاج
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ لبنان کے مشرقی علاقوں بعلبک–ہرمل کے نمائندوں کے پارلیمنٹری گروپ کے سربراہ اور لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری برائے مزاحمت پارلیمنٹری گروپ کے رکن، حسین الحاج حسن نے اعلان کیا:
- لبنانی حکومت نے حالیہ برسوں میں غلط پالیسیاں اپنائی ہیں۔
- ان پالیسیوں میں امریکہ کی مرضیوں اور ڈکٹیشنز کی مکمل پیروی کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں داخل ہونا بھی شامل ہے۔
- یہ ایک ایسا اقدام ہے جو آئین، سرکاری اداروں کے ضوابط اور لبنانی قوانین کے خلاف ہے کیونکہ
- لبنانی آئین صہیونی ریاست کو دشمن قرار دیتا ہے۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے مزید کہا:
- ان طریقوں کے باوجود، صہیونی ریاست کے ساتھ براہ راست مذاکرات لبنان کے لئے بالکل لا حاصل رہے اور اس کے برعکس،
- یہ مذاکرات صرف صہیونیوں کو مراعات دینے اور لبنانی حکومت کی خطرناک پسپائیوں کی سطح میں اضافے کا باعث بنے ہیں؛
- لبنانی حکومت مسلسل پسپا ہو رہی ہے اور صہیونی دشمن لبنان میں مسلسل پیشقدمی کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ