11 جون 2026 - 03:16
تازہ امریکی شرارتوں کے بعد، آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند ہوگیا، خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے جنوبی ایران پر امریکی جارحیت کے بعد، اعلان کیا کہ خطے میں بدامنی کی وجہ سے آبنائے ہرمز کو تمام تر تیل بردار اور تجارتی جہازوں کے لئے بند کیا گیا ہے اور جو بھی جہاز ضابطے کی خلاف ورزی کرکے گذرنے کی کوشش کرے گا، اس کو نشانہ بنایا جائے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے اپنے بیان میں اعلان کیا: مجرم امریکہ کے جرائم کے امتداد میں، اور جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کے بعض علاقوں پر جارح امریکی فوج کے حملوں کے بعد، اس لمحے کے بعد، خطے میں بدامنی کے بموجب، آبنائے ہرمز تمام تر تیل بردار اور تجارتی جہازوں کے لئے بند کیا گیا ہے اور کسی بھی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا جائے گا۔

بیان میں ٹرمپ کے حالیہ دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "آبنائے ہرمز سے ایرانی افواج کی اجازت کے بغیر، کسی بھی جہاز کے گذرنے کی  یکسر تردید کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha