بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یمن میں صنعا حکومت کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا:
- ایران کی جوابی کاروائی نے محور مقاومت کے 'محاذوں کے اتحاد' کے فارمولے کو مزید مستحکم کر دیا ہے؛ اور
- ایران نے اس کاروائی کے ذریعے خطے پر 'بغیر جواب کی جارحیت' کا فارمولا مسلط کرنے کی اسرائیلی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
- حالیہ پیش رفت ـ اسرائیل اور اس کے حامیوں کے اقدامات کے خلاف ـ محورِ مقاومت کی افواج کے درمیان ہم آہنگی اور یکجہتی کا عملی ثبوت ہے۔
- "جہاد، مقاومت اور قدس کا محور" مربوط اور ہم آہنگ ہے، محاذ کے اجزاء کے درمیان مسلسل رابطے ہیں اور خطے میں کسی بھی ممکنہ پیش رفت یا کشیدگی میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لئے مشاورت اور ہم آہنگی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
- صہیونی ریاست کی درندگی کا دور ختم ہو چکا ہے۔
- مجرم صہیونی ریاست طاقت کی زبان کے سوا کچھ نہیں سمجھتی۔
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب جنوبی بیروت پر صہیونی ریاست کے حملوں کے جواب میں ـ کئی لہروں میں ـ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی ٹھکانوں پر تابڑ توڑ میزائل حملے کئے ہیں۔
مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے چند گھنٹے قبل مسلح افواج کی جانب سے صہیونی دشمن کے خلاف کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: 'غاصب صہیونی ریاست نے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کرتے ہوئے مجرم امریکہ کی منظوری اور حمایت اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کے سائے میں مظلوم لبنانی عوام کے خلاف اپنی شرارتوں میں روز بروز اضافہ کیا ہے اور فاسفورس بم جیسے ممنوعہ ہتھیار استعمال کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔'
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ