26 مئی 2026 - 21:30
مآخذ: ابنا
لبنان پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے جاری، گزشتہ چند گھنٹوں میں 47 افراد شہید اور زخمی

لبنان کے جنوبی علاقوں پر قابض اسرائیلی فوج کی فضائی اور توپخانے سے گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کے جنوبی علاقوں پر قابض اسرائیلی فوج کی فضائی اور توپخانے سے گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق آج صبح قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی۔ مجدل سلم، شحور، الریحان، کفرا، قعقعیہ اور صور کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کئی علاقوں میں توپخانے سے بھی شدید گولہ باری کی گئی، جبکہ فرون، الغندوریہ، قبریخا، الدویر، حاروف اور جبشیت پر متعدد فضائی حملے کیے گئے۔

لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ حملوں میں کم از کم 17 شہری شہید جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ادھر عالمی سطح پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha