18 مئی 2026 - 00:27
ویڈیو | ایران نے عالم اسلامی اور ہمارے خطے کی عزت بچائی، سبکدوش ترک ایڈمرل

ترک بحریہ کے سبکدوش ایڈمرل ترکر ایرتورک نے کہا: میں اسلام پسند نہیں ہوں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ ایران نے عالم اسلامی اور ہمارے خطے کی عزت بچائی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ترک بحریہ کے سبکدوش ایڈمرل ترکر ایرترک (Türker Ertürk) نے کہا:

دیکھئے، خدا کا شکر کہ ایران جم گیا ڈٹ گیا، امریکہ جنگ ہار گیا۔

شاید آپ مجھ سے ایک ایسا سوال پوچھ لیں۔ ایران نے عالم اسلامی اور ہمارے خطے کی عزت بچائی۔

آپ جانتے ہیں؟ میں جب یہ بات کرتا ہوں، تو بنیادی طور پر میں اسلام پسند نہیں ہوں، میں سائنس کی برتری کو تسلیم کرتا ہوں۔

انہوں نے انتہائی شدت کے ساتھ استقامت کی۔ وقت آنے پر بیٹھ گئے اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا، انہوں نے غیر متناسب ہتھیاروں کی پالیسی کو فروغ دیا ہے۔

البتہ عالمی جیوپولٹیکل تقاضے بھی اس حوالے سے مؤثر ہیں۔

اسٹیج کے پیچھے چین اور روس کھڑے ہیں۔

ان [امریکیوں-اسرائیلیوں] کو شدید تعطل کا سامنا کرنا پڑا؛ یہ پیشرفت ترکیہ کے لئے بہت اہم اور بنیادی ہے، کیونکہ دیکھئے، کیا آپ جانتے ہیں کہ ہميں کس قسم کے خطے کا سامنا ہے؟ یہ خطہ جو ترکیہ، جنوبی قفقاز، پاکستان، شام [مشرقی بحیرہ روم]، خلیج فارس اور بحیرہ احمر پر مشتمل ہے۔

وہ اس پورے علاقے کو، اسرائیل کو مرکز قرار دے کر، ڈیزائن اور ری-ڈیزائن کر نا چاہتے ہیں۔ اس خطے میں اسرائیل کے سوا کسی کو بھی جوہری صلاحیت کا مالک نہیں بننا چاہئے۔

ان کا اگلا مشن [ایک جوہری طاقت کے طور پر] پاکستان کو ناکارہ بنانا ہوگا؛ بشرطیکہ وہ ابتداء میں ایران کی رکاوٹ سے گذر پائیں۔

اب، کیا آپ جانتے ہیں اس سے قبل خود ترکیہ بھی اس پروجیکٹ کا حصہ تھا؟!

دیکھئے ان کے ہاں عراق، شام اور ایران میں کوئی فرق نہیں ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے ابتدائی مراحل میں اس منصوبے کی خدمت کی ہے۔

آخر! یہ ایک مکمل اسرائیلی پروجیکٹ ہے!

دیکھئے،  شام میں طاقت کا ڈھانچہ بدل گیا، اس رژیم چینج کے بعد کون جیت گیا؟ اسرائیل جیت گیا۔ اس وقت وہ جنوب میں تعینات ہے، قنیطرہ میں حاضر ہے، درعا میں حاضر ہے، تمام تر تزویراتی بلندیوں ـ بشمول جبل الشیخ ـ پر مسلط ہے۔

یعنی جنوب میں [دمشق سے] 20 کلومیٹر کے فاصلے پر۔

اور ماضی میں ـ جیسا کہ آپ جانتے ہیں ـ فلسطین اور غزہ میں اتنے وسیع پیمانے پر نسل کُشی ممکن نہيں تھی۔

یعنی آپ جانتے ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے؟

اگر ہم نے کسی مرحلے میں اس پروجیکٹ کو مدد بہم پہنچائی ہو، اس کا مفہوم یہ ہے کہ ہم بالواسطہ طور پر اس نسل کُشی کی خدمت کرتے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110

ویڈیو | ایران نے عالم اسلامی اور ہمارے خطے کی عزت بچائی، سبکدوش ترک ایڈمرل

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha