1 مئی 2026 - 04:07
ہمارا نیا اسلحہ دیکھ امریکیوں کو دل کا دورہ پڑ سکتا ہے / دشمن پر پشیمان کر دینے والی ضربیں لگائیں گے، نیوی کمانڈر

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا: امریکی جارح عنقریب ہماری طرف سے ایک ہتھیار دیکھیں گے، جو ان سے بہت قریب ہے، امید ہے کہ انہیں دل کا دورہ نہ پڑے!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ کے کمانڈر، ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا:

- ہم نے آبنائے ہرمز کو بحیرہ عرب کی طرف سے بند کر دیا ہے، اور اگر امریکی جہاز ہماری طرف پیشقدمی کریں تو فوری کاروائی کریں گے۔

- دشمن کی سوچ یہ تھی کہ بہت جلد، تین دن سے ایک ہفتے تک، ایران کے خلاف جنگ میں نتیجہ حاصل کرے گا اور ان کا یہی تصور، دنیا کی فوجی یونیورسٹیوں میں ایک لطیفہ بن گیا ہے۔

- تیسری مسلط کردہ جنگ میں، دشمن نے سمندر سے ایران کے قریب آنے کی کوشش کی اور بحری یونٹوں سے میزائل داغے۔

- ہماری بحریہ نے ابراہام لنکن طیارہ بردار جہاز کے خلاف سات کاروائیاں کیں اور کافی عرصے تک کوئی طیارہ اس کے عرش سے نہ اڑ سکا اور ایران سے بہت دور تک بھاگ گیا۔

- امریکہ نئے جنگی جہاز سمندر میں لایا ہے لیکن ایک جگہ رک گیا ہے۔

- ہم دشمن پر ایسی ضربیں لگائیں گے کہ وہ آنے سے پشیمان ہو جائے۔

- ہمارے پاس ایک قسم کا نیا ہتھیار ہے جس کو ہم نے امریکی جہازوں کے بالکل قریب نصب کر دیا ہے اور اس بار ہم اس کی رونمائی کریں گے جس کو دیکھ کر امریکیوں کو دل کا دورہ پڑ سکتا ہے

- امریکی بحری قزاقی اور جہازوں کے عملے اور ان کے اہل خانہ کو کو یرغمال بنا رہے ہیں۔

- امریکی فوجی صومالیہ کے بحری قزاقوں سے بہت بدتر ہیں کیونکہ صومالیائی قزاق غربت کی وجہ سے، اور بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے جہازوں سے چوری کرتے تھے جبکہ امریکی استعماری اور استکباری مقاصد کے لئے چوری کر رہے ہیں اور انہوں نے تو مسافروں اور عملے کو یرغمال بنانا بھی شروع کر دیا ہے۔

- امریکیوں کی طرف سے ایران کا بحری محاصرہ ناکام ہو چکا ہے، ہمارے بہت سارے جہاز نکلتے ہیں، اور منزل مقصود تک بھی پہنچتے ہیں اور باہر سے آنے والے جہاز بھی ہماری بندرگاہوں پر لنگر انداز ہو رہے ہیں۔ امریکی ہماری بندرگاہوں کے قریب آنے کی ہمت نہیں رکھتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha