بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے آج منگل (21 اپریل 2026ع) کو ملکی عوام کے نام ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے کہا: ہم عہد کرتے ہیں کہ اب اگر دشمن سے کوئی خطا سرزد ہوجائے اور وہ اس پاک سرزمین پر جارحیت کا ارتکاب کرے تو ہم ہر اس ہدف کو نشانہ بنائیں گے جو آپ کہیں گے / انھوں نے کہا: ہمارے جنوبی پڑوسی جان لیں کہ اگر ان کا جغرافیہ، زمین، اور وسائل ، دشمن کی خدمت میں، ہماری پاک سرزمین پر حملے کے لئے استعمال کئے جائیں جائے تو انہیں مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیدوار سے وداع کرنا پڑے گا۔
پیغام کا متن:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اللہ کے نام جو خود شہداء کا پاسدار ہے
ایران کے پیارے اور غیور عوام
السلام علیکم
تیسری مسلط کردہ جنگ سے 50 دن سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے اور آپ ایران کے جان نثاروں نے شہروں کی سڑکوں اور اسکوائرز پر حاضر ہوکر میدان کے مَردوں کی پشت پناہی کی۔ ہم اس قوم کے چھوٹے فرزندوں کے طور پر، خاکساری کے ساتھ آپ کی بھینچی ہوئی مٹھیوں اور مضبوط قدموں پر بوسہ دیتے ہیں۔
آپ کے بیٹوں نے بھی لانچرز کے پاس کھڑے ہوکر استکبار کی حیثیت کو رسوا کرکے خاک میں ملا دیا اور "فوجی خاموشی" کے دوران کھلی آنکھوں سے، ٹریگر پر انگلی رکھے ہوئے، ایران کی کئی ہزار سال تہذیب اور آپ ملت عزیز کی عزت و سربلندی کے دفاع کے لئے تیار تھے اور تیار ہیں۔
آج ہم آپ کے میدان میں آئے ہیں یہ کہنے کے لئے کہ: ہم عہد کرتے ہیں کہ اب اگر دشمن سے کوئی خطا سرزد ہوجائے اور وہ اس پاک سرزمین پر جارحیت کا ارتکاب کرے تو ہم ہر اس ہدف کو نشانہ بنائیں گے جو آپ کہیں گے
ہمارے جنوبی پڑوسی جان لیں کہ اگر ان کا جغرافیہ، زمین، اور وسائل ، دشمن کی خدمت میں، ہماری پاک سرزمین پر حملے کے لئے استعمال کئے جائیں جائے تو انہیں مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیدوار سے وداع کرنا پڑے گا۔
ایرو اسپیس فورس، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ