بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایپسٹینی بے ادب، ناہنجار اور جنگی مجرم ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران پر جارحیت کے اہداف حاصل نہ کر پانے کی وجہ سے دیوانگی سے دوچار ہو گیا ہے اور ایرانی قوم کے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آیا ہے؛ لکھتا ہے کہ "آبنائے ہرمز نہ کھلنے کی صورت میں بجلی گھر اور پل تباہ ہوجائیں گے،اور جہنم میں جینا پڑے گا!"
ٹرمپ کی بدزبانی پر ایرانی اہلکاروں کا جواب
- اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا: تیری بے بنیاد حرکتیں، امریکی گھرانوں کے لئے حقیقی جہنم میں تبدیل ہونگی۔ ہمارا پورا خطہ، نیتن یاہو کے احکامات کی اطاعت پر تیرے اصرار کی وجہ سے آگ کے شعلوں میں جل جائے گا۔ غلطی مت کرنا۔ تو جنگی جرائم کے ذریعے کچھ بھی حاصل نہ کر سکے گا۔ صرف واحد راہ حل، ایرانی قوم کے حقوق کا احترام اور اس خطرناک کھیل کا خاتمہ ہے۔
- صدارتی دفتر کے نائب صدر محمد مہدی طباطبایی نے کہا: یہ احمق حرام زادہ پاگل پن کی بنا پر خطے میں وسیع پیمانے پر جنگ کا بانی بن گیا ہے اور اب بے بسی اور غصے کی وجہ سے بدزبانی اور دشنام طرازی اور ہرزہ سرائی کا سہارا لئے ہوئے ہے۔ آبنائے ہرمز تب کھلے گا جب نئے قانونی انتظام کے تحت متعلقہ واجبات کی وصولی کے ذریعے مسلط کردہ جنگ کے نقصان کی تلافی ہوجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ