3 اپریل 2026 - 04:10
ٹرمپ کی سائیکوٹک تقریر پر امریکہ میں وسیع پیمانے پر منفی رد عمل کے بعض نمونے + عالمی منڈی پر اثرات

پرسوں رات امریکی پیڈوفائل صدر کی ہرزہ سرائیوں پر امریکہ کے اندر مختلف قسم کا منفی رد عمل آیا ہے جو یقینا دلچسپ ہے / ٹرمپ کی تقریر پر عالمی منڈی نے بھی رد عمل ظاہر کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

- سینیٹر "شومر": کیا آج تک ایک صدر کی جنگی تقریر اس قدر بکھری ہوئی، نامربوط اور افسوسناک رہی ہے؟ ایران کے خلاف ٹرمپ کے اقدامات ہماری تاریخ میں پالیسی سازی کی سب بڑی غلطیوں کے زمرے میں شمار ہونگے؛ اہداف کی درست تشریخ نہیں ہوئی، اتحادیوں کو دور کر دیا گیا، اور امریکی عوام کو درپیش معاشی مسائل نظرنداز کئے گئے۔ ٹرمپ کمانڈر انچیف کے عہدے کا اہل نہیں ہے، پوری دنیا جانتی ہے۔

- سینیٹر "کرس مورفی": ٹرمپ نے پھر بھی جھوٹ بولا: سادہ سے شواہد سے ظاہر ہے کہ ہم ایران کو کمزور بھی نہیں کر سکے ہیں، چہ جائے کہ اس کو نابود کر دیں۔

- "مارک اسلاپنسکی": ٹرمپ اپنی عقل کھو گیا ہے، کوئی اسے دادا کو نرسنگ ہوم بھجوا دے۔

- سینیٹر "کرس کانز": ٹرمپ کی تقریر باتونی پن اور عدم استحکام کا نمونہ تھی. وہ اپنی صلاحیت سے بڑھ کر دشوار صورت حال سے دوچار ہے۔

 - ایوان نمائندگان میں اقلیتی گروپ کا سربراہ "جیفریز": ٹرمپ اسی وقت مشرق وسطیٰ میں اپنی ناعاقبت اندیشانہ جنگ ختم کرے.

- امریکی فارن ریلشن کونسل کا سابق سربراہ "رچرڈ ہاس": میرا 20 منٹ وقت ضائع ہؤا۔ پریشان کن ہے؛ ٹرمپ نے عید فسح کی شب پرائم ٹائم پر، یہ فضول باتیں کہہ دیں۔

- سینیٹر "وین ہولین": ٹرمپ ایک وہمی اور جھوٹا ہے، وہ ہمارے ملک اور دنیا کے لئے خطرہ ہے۔

- "ٹیری موران": ٹرمپ پھنس گیا ہے۔ اس نے کوئی نئی بات نہیں کہی، بڈھا، تھکا ہؤا اور مایوس نظر آ رہا ہے۔

- "سیتھ مولٹن" رکن ایوان نمائندگان: میں بچوں کا ماہر نفسیات نہیں ہوں، کہ ٹرمپ کے ذہن کو سمجھ سکوں!

-  رکن امریکی کانگریس "یاسمین انصاری": ٹرمپ کہتا ہے: "ہم انہیں پتھر کے زمانے میں لوٹائیں گے، جہاں سے ان کا تعلق ہے"، وہ ایک 9 کروڑ آبادی والے ملک کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ یہ ایک نفرت انگیز، ہولناک اور شیطانی توہین ہے۔

- بی بی سی کا تجزیہ کار: میں ٹرمپ کی تقریر کی اہمیت کے بارے میں غلطی پر تھا۔ مختصر سے وقت کے لئے، سوچ رہا تھا کہ وہ حقیقی صدر ہے نہ کہ ایک حقیقی مسخرہ۔ ٹرمپ امریکہ کے لئے شرمساری کے سوا کچھ نہیں ہے؛ یہ کھوکھلی اور بےوقوفانہ تقریر سے ثابت ہؤا۔

ٹرمپ کے سائیکوٹک خطاب پر منڈی کا رد عمل

- تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہؤا

- فی اونس سونے کی قیمت میں کمی آئی

- کریپٹو کرنسی، بٹ کائن اور آلٹ کوئن کی قدر گر گئی

- امریکی شیئرز مارکیٹ میں کے اگلے سودوں کی قدر میں 550 ارب کا نقصان ہؤا

- بنیادی دهاتوں کی قیمتیں گرنا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha