3 اپریل 2026 - 20:22
وعدہ صادق-4 کی 91ویں لہر؛ امریکی-صہیونی دشمن فوجی دستوں،  صنعتی-فوج کمپنیوں، لاجیسٹک سازوسامان کو نشانہ بنایا گیا

سپاہ پاسداران نے اعلان کیا: اس لہر میں سوپر ہیوی ہتھیاروں کے ذریعے امریکی-صہیونی دشمن فوجی دستوں،  صنعتی-فوج کمپنیوں، لاجیسٹک سازوسامان کو نشانہ بنایا گیا / امریکی فلائٹ انجنیئروں اور پائلٹوں کے خفیہ ٹھکانوں کو منہدم کیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا:

91 ویں لہر کے دو مراحل

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس نے دلیر یمنی مجاہدین کے ساتھ مل کر مقدس کوڈنیم "یا ابا عبداللہ الحسین(ع)" کے ساتھ، وعدہ صادق-4 کی91ویں لہر کا آغاز کیا۔

یہ کاروائی شہید لیفٹیننٹ جنرل پاسدار الحاج قاسم سلیمانی اور سپاہ پاسداران کی بحریہ کے انٹیلی جنس تنظیم کے نائب کمانڈر شہید میجر جنرل بہنام رضائی، اور شہید میجر محمد علی جنرل فتح علی زادہ کی یاد میں انجام پائی۔

اس کاروائی میں مشترکہ اور مربوط اقدامات کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب، ایلات بندرگاہ میں صنعتی-فوجی کمپنیوں اور صہیونی فوج کے رسد کے مراکز کو مائع اور ٹھوس ایندھن کے حامل سوپر ہیوی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں شدید دھماکے ہوئے اور 50 لاکھ صہیونیوں کو پناہ گاہوں میں پناہ لینا پڑی۔ یہ وہ نمایاں حقیقت ہے جسے صہیونی سینسر اور تحریف کی مشینری بھی نہ چھپا سکی۔

اس لہر کے تسلسل میں، صہیونی اہداف اور خطے میں امریکی اڈوں کے خلاف مشترکہ اور وسیع البنیاد کاروائیاں جاری رہیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وعدہ صادق-4 کی 91ویں لہر کا دوسرا مرحلہ

امریکی فلائٹ انجنیئروں اور پائلٹوں کے خفیہ ٹھکانوں کو منہدم کیا گیا

سپاہ پاسداران کا بیان: "سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آج علی الصبح 91ویں لہر کے دوسرے مرحلے ـ مبارک کوڈنیم "یا صادِقاً لٰا یُخلِفُ" کے ساتھ اپنی کاروائی کو انجنیئروں اور کسی تحفظ کے بغیر، دوسروں کے لئے تحفظ فراہم کرنے والوں اور جہادیوں کے نام کر دیا۔ اس کاروائی میں خلیج فارس کی جنوبی عرب ریاستوں میں امریکی ـ صہیونی دہشت گردوں سے متعلق فوجی ٹھکانوں اور اہم ڈھانچوں کو بیلسٹک اور 'قدیر' کروز میزائلوں اور تباہ کن ڈرون طیاروں کے شدید حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اس کاروائی کے دوران بحر ہند کے شمال میں امریکی کیریئر ابراہام لنکن اور اس کے ساتھ نیوی گروپ کو چار قدر-380 کروز میزائلوں سے نشانہ بنا کر پسپا ہونے پر مجبور کیا گيا۔

اس انٹیلی جنس پرمبنی حملے میں امارات میں ایک امریکی اڈے کے قریب امریکی  پائلٹوں اور فلائٹ انجنیئرز کے ایک خفیہ ٹھکانے کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا اور فیلڈ انفارمیشن کے مطابق لاتعداد امریکی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اسی کاروائی کے تسلسل میں کویت کے علی السالم ہوائی اڈے میں MQ1 ڈرونز یونٹ پر بھاری اور کامیاب حملہ کیا گیا۔

اللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد وَعَجِّل فَرَجَهُم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha