3 اپریل 2026 - 23:44
ایران نے امریکی جنگ بندی کی درخواست کا کیا جواب دیا؟

ایک باخبر ذریعے نے عارضی جنگ بندی کی امریکی درخواست کے ایرانی جواب کے بارے میں وضاحت کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایک باخبر ذریعے نے ذرائع کو بتایا: امریکہ نے دو اپریل کو ایک دوست ملک کی وساطت سے 48 گھنٹوں تک عارضی جنگ کی درخواست دی۔

جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ درخواست علاقائی بحران میں شدت آنے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کے سلسلے میں امریکیوں کے غلط اندازوں کی وجہ سے امریکی فوجیوں کے لئے پیش آنے والے سنجیدہ مسائل کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے 'تحریری طور' پر نہیں بلکہ میدانی کاروائیوں سے اس امریکی درخواست کا جواب دیا اور اس کے بعد صہیونی اور امریکی ٹھکانوں پر ایران کے تابڑ توڑ میزائل - ڈرون حملے بدستور جاری رہے۔

اس باخیر ذریعے نے کہا: جنگ بندی کے لئے سفارتی کوششوں میں اس وقت شدت آئی جب کویتی جزیرے 'بوبیان' میں امریکی فوجیوں کے اڈے (گودام!) کو وسیع پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha