21 اکتوبر 2026 - 16:59
پزشکیان: ہم مٹی کھا لیں گے، لیکن اپنی سرزمین نہیں دیں گے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ستار خان کی یاد میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایرانی قوم کی اقدار کے لیے جدوجہد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ پزشکیان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم مٹی کھا لیں گے، لیکن اپنی سرزمین کسی کو نہیں دیں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ذاتی صفحے پر لکھا:

ستار خان نے ایسے مقصد کے لیے جدوجہد کی جسے وہ ایران کے شایانِ شان سمجھتے تھے؛ یعنی آزادی، قانون کی بالادستی اور ایرانی قوم کی سربلندی۔

ایران کو ایسے فرزندوں پر فخر ہے، جنہوں نے اپنی اقدار کو صرف زبان سے بیان نہیں کیا بلکہ ثابت قدمی اور استقامت کے ذریعے انہیں عملی معنی پہنائے۔

پزشکیان نے لکھا: ’’ہم مٹی کھا لیں گے، لیکن اپنی سرزمین نہیں دیں گے۔‘‘

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha