3 اپریل 2026 - 06:29
وعدہ صادق-4 کی 90ویں لہر+2؛ خطے میں جرائم اور دہشت گردی کے ڈھانچوں پر کاری ضربیں لگائی گئیں

معرکہ وعدہ صادق-4 کی 90ویں لہر کے دوسرے مرحلے میں خطے میں جرائم اور دہشت گردی کے ڈھانچوں کو بھاری حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا:

معرکہ وعدہ صادق-4 کی 90ویں لہر کا دوسرا مرحلہ بھی کوڈنیم "یَا مَنْ هُوَ شَدِیدُ الْعِقَابِ" کے ساتھ شروع ہؤا اور سرزمین ایران کے محترم گھرانوں کو پیش کیا گیا۔

یہ کاروائی ایران میں ملک پر دہشت گرد صہیونی اور امریکی فوجوں کے بزدلانہ حملوں اور قتل کی کاروائیوں کے جواب میں انجام پائی اور مقبوضہ سرزمین میں صہیونی فوجی اڈوں "تل نوف، پالماخیم اور بن گوریون" پر بھاری اور انتہائی کامیاب میزآئل اور ڈرون حملے کئے گئے۔

"تل ابیب، حیفا، نقب، ایلات (ام الرشراش) اور بئر السبع" میں صہیونی فوجوں کی تعیناتی کے مراکز اور بیرکوں کو زبردست حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

کویت کے امریکی اڈوں "احمد الجابر اور علی السالم" اور سعودی عرب میں "الخرج" امریکی اڈے میں امریکی ٹھکانوں، فوجی سازوسامان، ہتھیاروں اور نفری کو نشانہ بنایا گیا۔

خطے میں دوسرا اسرائیل بننے کے لئے کوشاں امارات میں الظفرہ کے امریکی اڈے میں پیشگی خبردار کرنے والے انتہائی مہنگے امریکی ریڈار کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا۔

ان کاروائیوں میں سوپر ہیوی بیلسٹک میزائل اور حملہ آور اور تباہ کن ڈرونز کو بروئے کار لیا گیا۔

پورے مغربی ایشیا میں خطے میں جرائم اور دہشت گردی کے ڈھانچوں پر کاری ضربیں لگانے کا یہ سلسلہ پوری قوت سے جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha