3 اپریل 2026 - 10:25
وعدہ صادق-4 کی 90ویں لہر+3؛ بحرین میں امریکی ایمیزون کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور اوریکل کمپنی پر تباہ کن حملے

سپاہ پاسداران انقلاب انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق، وعدہ صادق-4 کی 90ویں لہر کے تیسرے مرحلے میں بحرین میں امریکی ایمیزون کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا:

وعدہ صادق-4 کی 90ویں لہر کے تیسرے مرحلے میں بحرین میں امریکی ایمیزون کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

تیسرے مرحلے کی تفصیلات:

بسم الله القاصم الجبارین

"فَمَنِ اعْتَدَیٰ عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَیٰ عَلَیْکُمْ"

امریکی-صہیونی دشمن محاذ جنگ میں شکست گئے ہیں۔ امریکہ کے جنگی بحری بیڑے اور طیارہ بردار جہاز نہ تو آبنائے ہرمز کے قریب آنے کی ہمت کر سکتے ہیں اور 1000 کلومیٹر دور رہنے میں اپنی عافیت و مصلحت سمجھتے ہیں، اور نہ ہی امریکی فوج اپنے دعوؤں کو عملی جامہ پہنانے اور زمینی حملہ کرنے کی جرات رکھتی ہے۔

چنانچہ یہ کمینہ دشمن خفت آمیز شکست چھپانے کے لئے سرکاری عہدیداروں اور حتی کہ عام لوگوں اور گھرانوں کو نشانہ بناتے ہیں اور ذمہ دار افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہیں۔

ہم نے خبردار کیا تھا کہ اگر دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو ہم ہر واقعے کے بعد خطے میں امریکی انفارمیشن جاسوسی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے مراکز کو ایک ایک کرکے تباہ کریں گے، کیونکہ یہی مراکز ان دہشت گردانہ کاروائیوں کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

لیکن وائٹ ہاؤس کے وہمی حکام کے کان بھاری ہیں، اور ان انتباہات کو نہیں سن سکے ہیں اور نہیں سمجھ سکے ہیں کہ "وعدہ صادق" کے معنی کیا ہیں۔  چنانچہ ہم نے وعدہ صادق-4 کی 90ویں لہر میں ـ کوڈنیم "یَا مَنْ هُوَ شَدِیدُ الْعِقَابِ" کے ساتھ ـ اپنے وعدے کی سچائی کا ثبوت دیتے ہوئے،  کئی امریکی اور صہیونی اڈوں اور مراکز پر بھاری بھرکم آگ برسائی۔

اس انتباہی کاروائی میں مقبوضہ فلسطین اور مغربی ایشیا میں سات امریکی اور صہیونی ایئربیسز کو نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا ہے کہ یہ رات صہیونی غاصبوں اور امریکی جارحوں پر خوفناک سپنے کی طرح گذری۔

دشمن کی جاسوس ٹیکنالوجی کے خلاف پہلی کاروائی بحرین میں امریکی سوپر کمپنی 'ایمیزون' کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ تنصیب کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ کمپنی کے بیان کے مطابق، یہ کمپنی خطے سے رخت سفر باندھ کر امریکہ 'واپس' جا رہی ہے۔

ایمیزون کلاؤڈ کمپیوٹنگ ڈھانچوں کو بریگیڈيئر جنرل فتح علی زادہ پر قاتلانہ حملے کے بدلے میں تباہ کر دیا گی اور امریکی اوریکل کمپنی کے ڈیٹا سینٹر اور کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کو ڈاکٹر کمال خرازی اور ان کے اہل خانہ پر قاتلانہ حملے کے بدلے میں منہدم کیا گیا۔

یہ اس نوعیت کا پہلا جوابی اقدام تھا ایسے دشمن کو جس نے ہمارے سچے وعدوں کو نظرانداز کیا تھا؛ اور اگر دہشت گردی اور قتل پر مبنی اقدام دہرایا گیا تو ہمارا اگلا جواب اس سے کہیں زیادہ خوفناک ہوگا اور خطے میں ان امریکی -صہیونی کمپنیوں کی مکمل تباہوں کی ذمہ داری وہمی امریکی صدر پر عائد ہوگی۔

یہ لہر ابھی جاری ہے اور ہم اللہ کے فضل سے  صہیونیوں اور ایپسٹینیوں کی عید کے ان دنوں میں انہیں بھی اور شیئرز مارکیٹوں اور تیل کی منڈی کو کافی سارے تحفے تحائف دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

"وما النصر إلا من عند الله العزیز الحکیم"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha