2 اپریل 2026 - 01:06
وعدہ صادق 4 کی 89ویں لہر؛ ایلات، تل ابیب، بنی براک میں فوجی ٹھکانوں اور صہیونی دہشت گردوں کی نفری کو نشانہ بنایا گیا

معرکۂ وعدہ صادق 4 کی 89ویں لہر ميں مقبوضہ فلسطین کے جنوب اور مرکز میں ام الرشراش (ایلات)، تل ابیب، بنی براک میں غاصب صہیونیوں کے فوجی ٹھکانوں اور نفری کی تعیناتی کے مراکز کو بھاری حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا:

وعدہ صادق 4 کی 89ویں لہر؛ ایلات، تل ابیب، بنی براک میں فوجی ٹھکانوں اور صہیونی دہشت گردوں کی نفری کو نشانہ بنایا گیا

یہ مربوط اور ہم آہنگ کاروائی ـ کوڈ نیم "یا موسیٰ کلیم اللہ(ع)" کے ساتھ ـ الگ الگ محاذوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور مقاومت کے محاذوں سے نے بیک وقت انجام پائی۔

اس کاروائی میں 100 سوپر ہیوی میزائل، درجنوں ڈرون طیاروں اور 200 راکٹ دشمن کی طرف فائر کئے گئے۔

یہ کاروائی مغربی ایشیا کے خطے کے کئی ہزار کلومیٹر کے رقبے سے انجام دی گئی اور مقبوضہ سرزمین کے شمال سے جنوب تک زیادہ تر امریکی اور صہیونی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ مشترکہ اور مخلوط کاروائی یمن کی مقاومت اسلامی کے شہیدوں کی ارواح طیبہ کو پیش کی گئی۔

ام الرشراش، تل ابیب اور بنی براک میں صہیونی فوجی اہداف اور بڑی تعداد میں دہشت گرد صہیونی فوج کی نفری کو بھاری حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کو بھاری مالی اور جانی نقصان پہنچا۔

اس کاروائی کے تسلسل میں، بحرین میں امریکی فوجیوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کے نشانہ بنایا گیا جن میں سے 37 افراد حتمی طور پر ہلاک ہوگئے۔

کویت میں دہشت گرد امریکی فوج کے العدیری اڈے میں ہیلی کاپٹروں کو بھاری میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا اور باقی ہیلی کاپٹروں کو نقصان پہنچایا گیا۔

عالم اسلام کے ظالم دشمنوں کے مقابلے میں محاذوں کے اتحاد اور ہم آہنگی کے سائے میں امت مسلمہ کی ید واحدہ کی تشکیل، اور ملت ایران کی حیرت انگیز یکجہتی، عالم اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے اس جنگ کے عظیم ترین ثمرات اور حصولیابیوں میں سے ایک ہے۔

مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں یہودیوں کی عید کے موقع پر، دباؤ اور غذائی اور طبی خدمات کی معطلی، خطے سے امریکی فوجیوں کے فرار کا بڑھتا ہؤا سلسلہ، دنیا میں شدید افراط زر وہ نتائج ہیں جو وہمیات سے دوچار امریکی صہیونیوں کے حصے میں آئے ہیں۔

وعدہ صادق 4 کی 89ویں لہر، اللہ کے فضل سے، زیادہ طاقت اور شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔

"وما النصر إلا من عند الله العزیز الحکیم"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha